Advertisement
علاقائی

چھوٹے بچوں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات میں ایک ہفتے کا مزید اضافہ

پنجاب بھر کے سکولوں میں 31 جنوری تک صبح کی اسمبلی پر پابندی عائد

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جنوری 10 2024، 10:08 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
چھوٹے بچوں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات میں ایک ہفتے کا مزید اضافہ

پنجاب حکومت نے کلاس ون سے نیچے نرسری اور پلے گروپ کے بچوں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات میں ایک ہفتے کا مزید اضافہ کردیا ہے۔ 

وزیر اعلی محسن نقوی نے پنجاب میں بچوں میں نمونیہ کے کیسوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں یکم جنوری سے 36 بچے نمونیہ سے جاں بحق ہوگئے۔ چلڈرن ہسپتال میں 10 میں سے 8 بچے نمونیہ کے مریض ہیں۔ 

وزیراعلی محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کا ہنگامی دورہ کیا اور اعلی سطح کا اجلاس طلب کیا۔ جس میں لاہور کے تمام ہسپتالوں کے پیڈز ہیڈز نے شرکت کی۔ اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد نمونیہ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے  حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق سردی میں اضافہ کے ساتھ وائرل نمونیہ خصوصا بچوں میں بڑھ رہا ہے

جس کے تحت پنجاب بھر کے سکولوں میں 31 جنوری تک صبح کی اسمبلی پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ نرسری اور پلے گروپ کی کلاسز کیلئے 7 روز کی مزید تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ دوران اجلاس محسن نقوی نے زور دیا کہ بچے ماسک کا استعمال کریں اور ہاتھ دھوئیں۔ گرم کپڑوں کا استعمال کیا جائے۔ 

Advertisement
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

  • 11 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

  • ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی

مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی

  • 11 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا

کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا

  • 12 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

  • 11 گھنٹے قبل
عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

  • ایک دن قبل
امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی

  • 15 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی

وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی

  • 11 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • ایک دن قبل
Advertisement