بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا این اے 122 اور 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
ریٹرننگ آفیسر اور ایپلٹ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کئے، درخواست


بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے این اے 122 اور 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
عمران خان نے اپنے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر اور ایپلٹ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کئے، عدالت کاغذات نامزدگی منظور کرکے الیکشن لڑنے کی اجازت دے اور درخواست پر آج ہی سماعت کی جائے۔
دریں اثنا عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کردیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے اسٹمپ پیپرز اور اپیل کی مصدقہ کاپی منسلک نہ ہونے کے باعث اعتراض عائد کیا ہے تاہم وکلا نے مصدقہ کاپی منسلک کردی جس کے سبب اعتراض ختم ہوگیا۔
واضع رہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے این اے 122 این اے 89 سے کاغذات نامزدگی آر او نے مسترد کردیے ہیں اور الیکشن ٹریبونل نے یہ فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 دن قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 2 دن قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 13 گھنٹے قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 دن قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 دن قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 16 گھنٹے قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 10 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 10 گھنٹے قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 10 گھنٹے قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 دن قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 13 گھنٹے قبل



