Advertisement
پاکستان

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر 13 سیاسی جماعتیں ڈی لسٹ کر دیا

الیکشن کمیشن نے 2 سیاسی پارٹیوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 12th 2024, 8:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر 13 سیاسی جماعتیں ڈی لسٹ کر دیا

الیکشن کمیشن نے 15 سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے 13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا ہے۔ 2 جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی۔ الیکشن کمیشن نے 15 سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

جاری فیصلے کے مطابق آل پاکستان مینارٹی الائنس، آل پاکستان تحریک، عوامی پارٹی پاکستان، بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی، نیشنل پیس کونسل پارٹی کو ڈی لسٹ کردیا گیا۔

پاکستان نیشنل مسلم لیگ، پاکستان امن پارٹی، پاکستان برابری پارٹی، مسیحی عوامی پارٹی، پاکستان قومی یکجہتی پارٹی، سنی تحریک اور نظام مصطفیٰ پارٹی کو بھی ڈی لسٹ کردیا گیا۔

فیصلے کے تحت آل پاکستان مسلم لیگ جناح کو انتخابی نشان الاٹ کردیا گیاجبکہ جمیعت علمائے پاکستان نورانی کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے۔

فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ ڈی لسٹ ہونے والی سیاسی جماعتوں کو متعدد بار انٹراپارٹی کروانے سے متعلق شوکاز نوٹسسز جاری کیے گئے لیکن مذکورہ سیاسی جماعتوں نے نوٹس موصول ہونے کے باوجود غیر سنجیدہ رویہ اپنایا اور انٹرا پارٹی انتخابات منعقد نہیں کروائے گئے ۔

Advertisement
پنجاب حکومت کا پرواز کارڈ اسکیم کے تحت اوورسیز روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز سے اشتراک

پنجاب حکومت کا پرواز کارڈ اسکیم کے تحت اوورسیز روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز سے اشتراک

  • ایک دن قبل
29 جولائی کوعام تعطیل کا سرکاری اعلان کر دیا گیا

29 جولائی کوعام تعطیل کا سرکاری اعلان کر دیا گیا

  • 14 گھنٹے قبل
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ڈیٹا سینٹر سکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ڈیٹا سینٹر سکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا

  • 3 دن قبل
پاکستان میں مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود کتنا ہو گیا؟

پاکستان میں مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود کتنا ہو گیا؟

  • 13 گھنٹے قبل
آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ جاری

آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ جاری

  • 14 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو ''فور اسٹار جنرل''کے عہدے پر ترقی دینے کااعلان

وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو ''فور اسٹار جنرل''کے عہدے پر ترقی دینے کااعلان

  • 4 دن قبل
لیجنڈ گلوکارعطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا اپنی تدفین کے حوالے سے انکشاف

لیجنڈ گلوکارعطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا اپنی تدفین کے حوالے سے انکشاف

  • 4 دن قبل
جنرل سید عامر نےکمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈکا منصب سنبھال لیا، فیلڈ مارشل سے بھی ملاقات

جنرل سید عامر نےکمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈکا منصب سنبھال لیا، فیلڈ مارشل سے بھی ملاقات

  • 7 گھنٹے قبل
پاکستان پیپلز پارٹی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی، گورنر پنجاب

پاکستان پیپلز پارٹی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی، گورنر پنجاب

  • 7 گھنٹے قبل
مون سون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، محکمۂ صحت ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ سے الرٹ

مون سون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، محکمۂ صحت ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ سے الرٹ

  • 3 دن قبل
اداکارہ و ماڈل روما مائیکل نے جیون ساتھی چن لیا

اداکارہ و ماڈل روما مائیکل نے جیون ساتھی چن لیا

  • ایک دن قبل
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی، خریداروں کے چہرے کھل اٹھے

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی، خریداروں کے چہرے کھل اٹھے

  • 3 دن قبل
Advertisement