Advertisement
پاکستان

شہباز شریف کراچی کے حلقہ این اے 242 سے دستبردار

شہباز شریف کی جگہ خواجہ شعیب کراچی کے حلقہ این اے 242 سے الیکشن میں حصہ لیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 12th 2024, 9:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شہباز شریف کراچی کے حلقہ این اے 242 سے دستبردار

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 سے ستبردار ہو گئے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے بتایا کہ شہباز شریف کراچی کے ضلع کیماڑی سے قومی اسمبلی کی نشست سے دستبردار ہو گئے ہیں، شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی واپس لینے آیا ہوں۔

رانا مشہود کے مطابق پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ شہباز شریف پنجاب سے انتخابات لڑیں گے ، شہباز شریف کی جگہ خواجہ شعیب کراچی کے حلقہ این اے 242 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 242 پر کئی روز سے ڈیڈ لاک تھا اور دونوں جماعتوں کے رہنما سیٹ چھوڑنے کے لیے تیار نہیں تھے، اس معاملے پر دونوں جماعتوں کے وفود نے ایک دوسرے سے کئی ملاقاتیں بھی کی تھی۔

چند روز قبل یہ خبر آئی تھی کہ مصطفیٰ کمال این اے 242 سے دستبردار ہو گئے ہیں تاہم اگلے ہی روز ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے اس خبر کی تردید کر دی تھی۔

Advertisement
Advertisement