Advertisement

پمز اسپتال میں آپریشن تھیٹر بند ، مریضوں کو شدید مشکلات

مریضوں کا کہنا ہے کہ کسی قسم کے علاج میں بھی اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیا جا رہا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 12th 2024, 9:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پمز اسپتال میں آپریشن تھیٹر بند ، مریضوں کو شدید مشکلات

اسلام آباد : اسلام آباد کےسب سے بڑے اسپتال کا آپریشن تھیٹربند مریض شدید مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں ۔ 

آپریشن تھیٹر کے باہر ادویات کے ختم ہونے کا نوٹس چسپاں کر دیا گیا ، شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔ 

اوٹی میں بھی سرجیکل آلات کی کمی ، ڈسپوزایبل شیٹس کی کمی ، فیس ماسک و دیگر استعمال ہونے والی ادویات و آلات کی بھی کمی ہے ۔ 

مریضوں کا کہنا ہے کہ کسی قسم کے علاج میں بھی اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیا جا رہا ۔ 

Advertisement