Advertisement
پاکستان

کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آج آخری تاریخ ہے ، الیکشن کمیشن

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بنائے گئے ٹربیونل میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی سماعتیں کی جا رہیں ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 12th 2024, 9:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آج   آخری تاریخ ہے ، الیکشن کمیشن

قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لئے امیدواروں کی جانب سے  جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آج(جمعہ) آخری  تاریخ ہے۔

 الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی سہولت کے لئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت بڑھا دیا ہے اب امیدوار آج رات نو بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو منعقد ہونے ہیں، اس سلسلے میں ملک بھر میں انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہیں، سیاسی جماعتوں کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کا سلسلہ بھی رواں دواں ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بنائے گئے ٹربیونل میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی سماعتیں کی جا رہیں ہیں ۔ 

Advertisement
Advertisement