Advertisement
پاکستان

الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات کی فہرست جاری کر دی، بلے کا نشان غائب

الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات کی فہرست ریٹرننگ افسران کو بھجوا دی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 12th 2024, 10:48 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات کی فہرست جاری کر دی، بلے کا نشان غائب

الیکشن کمیشن کی جانب سے ریٹرننگ افسروں کو انتخابی نشان کی فہرست موصول ہو گئی۔

انتخابی نشانات کی فہرست میں 329 انتخابی نشان موجود ہیں۔

انتخابی نشانات کی فہرست میں آزاد امیدواروں کیلئے الگ سے نشانات بھی دیئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ  فہرست میں پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی نشان “بلا” موجود نہیں ہے۔

سیاسی جماعتوں کےلئے 145 انتخابی نشان مخصوص کئے گئے ہیں جبکہ آزاد امیدواروں کےلئے 177 انتخابی نشان فہرست میں مختص کر دیئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب کے مجموعی طور پر 322 انتخابی نشانات کی فہرست ریٹرننگ افسران بھجوائی گئی ہے۔

Advertisement