Advertisement
پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شفقت محمود الیکشن سے دستبردار

شفقت محمود نے نے این اے 128 اور پی پی 170 سے کاغذات جمع کرائے تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 12th 2024, 10:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شفقت محمود الیکشن سے دستبردار

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شفقت محمود الیکشن سے دستبردار ہوگئے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں پی ٹی آئی رہنماء نے عام انتحابات سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

شفقت محمود نے کہا کہ میں نے این اے 128 اور پی پی 170 سے کاغذات جمع کرائے تھے، لیکن میں نے الیکشن سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے کہا کہ آئندہ الیکشن کیلئے کسی بھی سیٹ سے امیدوار نہیں ہوں، اللّٰہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

Advertisement