Advertisement
پاکستان

محمود خان اچکزئی حلقہ این اے 265سے مولانا فضل الرحمان کے حق میں دستبردار

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین نے پارٹی کو اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کردی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 13th 2024, 12:29 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
محمود خان اچکزئی حلقہ این اے 265سے مولانا فضل الرحمان کے حق میں دستبردار

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی حلقہ این اے 265 پشین سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

پارٹی اعلامیے کے مطابق محمود خان اچکزئی پشین سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 265 سے مولانافضل الرحمٰن کےحق میں دستبردار ہوئے ہیں۔

پی کے میپ کے سربراہ نے اس نشست سے پارٹی کو اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کردی ہے۔

دوسری جانب جے یو آئی نے سندھ سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

Advertisement