Advertisement
تجارت

خواتین کو بااختیار بنانا ہمارے ایجنڈے میں سرفہرست ہے،عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواتین کو انٹرپرینیور شپ کے ذریعے بااختیار بنانے میں قابل تعریف کردار ادا کر رہا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 13th 2024, 8:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خواتین کو بااختیار بنانا ہمارے ایجنڈے میں سرفہرست ہے،عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد: خواتین کو بااختیار بنانا ہمارے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔ خواتین کی ترقی کے بغیر ملکی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا ان خیالات کا اظہار ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر ثمینہ فضل کی قیادت میں دورے کے دوران کیا۔

ایف پی سی سی آئی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ خواتین کی ترقی کے بغیر ملکی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک کے سب سے موثر خواتین چیمبرز میں سے ایک ہے جو خواتین کو انٹرپرینیور شپ کے ذریعے بااختیار بنانے میں قابل تعریف کردار ادا کر رہا ہے اور ایف پی سی سی آئی اس نیک مقصد کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مالیاتی اور ڈیجیٹل خواندگی بہت ضروری ہے کیونکہ ہمارے پاس دنیا میں خواتین کی صنعت کاری کی سب سے کم شرح ہے جہاں صرف ایک فیصد خواتین کاروبار کی مالک ہیں۔کریم عزیز ملک چیئرمین کیپٹل آفس اور ملک سہیل حسین چیئرمین کوآرڈینیشن ایف پی سی سی آئی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانا ایک چیلنج ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ پالیسیوں کو آسان بنائے اور خواتین کے ذریعے چلائے جانے والے چھوٹے درمیانے کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے۔

Advertisement
Advertisement