ضلع لکی مروت ، جام شہادت نوش کرنے والے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، آئی ایس پی آر
نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوان، شہداء کے لواحقین اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی


راولپنڈی: ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کرنے والے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر کے مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 10 جنوری کو لکی مروت میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں ضلع بھمبر، آزاد کشمیرکے رہائشی 29 سالہ سپاہی محمد افضل اور مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ سپاہی ابرار حسین شہید ہو گئے تھے جن کی نماز جنازہ آبائی علاقوں میں ادا کر دی گئی۔
سپاہی محمد افضل شہید اور سپاہی ابرار حسین شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوان، شہداء کے لواحقین اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ افواج پاکستان مادرِ وطن سے دہشتگردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 12 گھنٹے قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- ایک دن قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 11 گھنٹے قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 15 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 11 گھنٹے قبل




