دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی


ایڈیلیڈ: آسٹریلیا کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی، ویسٹ انڈیز کی ٹیم میچ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں 120 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے میزبان کینگروز ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 26 رنز کا آسان ہدف دیا جو بعد میں آسٹریلوی ٹیم نے باآسانی بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔
میچ کا فیصلہ تیسرے روز ہی ہوگیا۔میزبان ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز ٹراوس ہیڈ کو شاندار سنچری سکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
جمعہ کو ایڈیلیڈ اوول میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جارہے دو میچوں کی سیریز کےابتدائی ٹیسٹ کے تیسرے روز مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 73 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو جوشوا ڈا سلوا17 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔
جوشوا ڈا سلوااپنے گزشتہ روز کے انفرادی سکور میں ایک رن کا اضافہ کرنے کے بعد 18 رنز بناکر مچل سٹارک کی گیند پر جوش ہیزل ووڈ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے،الزاری جوزف ویسٹ انڈیز کے آٹھویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 16 رنز بناکر مچل سٹارک کی گیند پر ایلکس کیری کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔
گڈاکیش موتی نویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے،شمر جوزف ویسٹ انڈیز کے آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 15 رنز بناکر نیتھن لیون کی گیند پر ایلکس کیری کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔کیمارروئچ 11 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 120 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے میزبان آسٹریلوی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے آسان 26 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- ایک دن قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 8 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 دن قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 9 گھنٹے قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 4 گھنٹے قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 گھنٹے قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 10 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- ایک دن قبل





