دسمبر تک کی مدت میں ایل پی جی کی درآمدات پر 348 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا


اسلام آباد۔: ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں ایل پی جی کی درآمدات پر 348 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایل پی جی کی درآمدات کا حجم 357 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
دسمبر میں ایل پی جی کی درآمدا ت پر 74 ملین ڈالر خرچ ہوئے جو دسمبر 2022 کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہیں۔ دسمبر 2022 میں ایل پی جی کی درآمدات پر 68 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں ایل پی جی کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
نومبر میں ایل پی جی کی درآمدات پر 70 ملین ڈالر خرچ ہوئے جو دسمبر میں بڑھ کر 74 ملین ڈالر ہوگئے۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات پر 8.006 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 14 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 9.286 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 9 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 3 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 10 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 8 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 9 hours ago







