روس میں پیداوار 9.69 ملین میٹرک ٹن ، یوکرائن 8.67 ملین میٹرک ٹن رہی


فیصل آباد: سورج مکھی کی کاشت و پیداوار کے لحاظ سے روس 9.69 ملین میٹرک ٹن کے ساتھ پہلے، یوکرائن 8.67 ملین میٹرک ٹن کے ساتھ دوسر ے اور پاکستان 0.4 ملین میٹرک ٹن کے ساتھ17 ویں نمبرپر آگیا ہے۔
لہٰذا تیل کی درآمد پر سالانہ خرچ ہونے والا اربوں روپے کا قیمتی ملکی زرمبادلہ بچانے کیلئے پاکستان کو زیادہ سے زیادہ سورج مکھی اور دیگر تیلدار اجناس کی کاشت کی جانب توجہ دیناہو گی جس کیلئے رواں موسم انتہائی موزوں ہے۔
جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے بتایاکہ گزشتہ سال پنجاب سے ایک لاکھ 27ہزار 755ایکڑ رقبہ سے92 ہزار 240 ٹن سے زائد پیداوار حاصل ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایاکہ پنجاب میں سورج مکھی کی بہاریہ کاشت کے حوالے سے جنوبی علاقوں ملتان، بہاولپوراور ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں موزوں ترین وقت 10فروری، ساہیوال، فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن میں 15فروری جبکہ لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن میں آخر فروری تک ہے۔
انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہزیادہ سے زیادہ رقبہ پر سورج مکھی کی کاشت کریں جس سے انہیں 110 سے 120 دن میں فصل مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ میرا اور بھاری میرا زمین سورج مکھی کی کاشت کیلئے موزوں ہے نیز مقامی طور پر تیار کردہ ہائبرڈ ایف ایچ 33اور بیرون ملک سے درآمد شدہ ہائبرڈ بیج ہر علاقہ میں دستیاب ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار پودوں کی مطلوبہ تعداد کے حصول کیلئے 2سے اڑھائی کلوگرام بیج فی ایکڑ ڈالیں اور بوائی کیلئے ایسا ڈبلر استعمال کریں جس میں کھیلیوں کا درمیانی فاصلہ 23سینٹی میٹر (9انچ)ہو۔اسی طرح ایک سوراخ میں کم از کم 2بیج ڈالے جائیں اور بیجوں کو ہاتھوں سے ہلکی سی مٹی کی تہہ ڈال کر ڈھانپ دیاجائے۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 3 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 5 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 3 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 6 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 19 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago






