یومیہ غزہ پہنچنے والے امدادی ٹرکوں کی تعداد 600 کم کر کے اب صرف200 رہ گئی ہے، مصری صدر


اسرائیل نے رفح راہداری سے غزہ کے لیے جاری محدود امدادی کارروائیوں میں پھر سے رکاوٹیں کھڑی کر دی، یومیہ غزہ پہنچنے والے امدادی ٹرکوں کی تعداد 600 کم کر کے اب صرف200 کر دی ہے۔ اسرائیلی ہتھکنڈے سے تباہ حال غزہ کے مکینوں کے لئے مسائل میں مزید اضافہ ہو گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصر کے صدر السیسی نے سول اور فوجی حکام کے ایک مشترکہ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایک بار پھر زیر محاصرہ غزہ کے لوگوں کو رفح کے راستے بھیجے جانے والے امدادی ٹرکوں کو روکنا شروع کر دیا ہے۔ یہ رکاوٹوں کی نئی صورت حال پچھلے تیں چار دنوں سے دیکھی جارہی ہے۔رکاوٹوں کے سبب اب یومیہ بنیادوں پر رفح سے چھ سو ٹرکوں کے بجائے صرف دو سو ٹرک غزہ تک پہنچ پاتے ہیں۔
السیسی نے کہا اسرائیل کا یہ حربہ یرغمالی چھڑانے میں اپنی شرائط کے سبب ہے وہ چاہتا ہے دباؤ بڑھا کر اپنی شرائط اور مطالبات منوا لے۔بلا شبہ اس حربے کے نتیجے میں غزہ کے لوگوں کے لئے مسائل میں مزید مشکلات ہو گئی ہیں۔ اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ اہل غزہ کی زندگی کیسے گزر رہی ہو گی۔
خیال رہے رفح راہداری بظاہر غزہ کے لیے چوبیس گھنٹے کھلی رہتی ہے۔ لیکن اسرائیل کی طرف سے ٹرکوں کی آمدورفت کو روک دیا جاتا ہےجبکہ اوپر سے اسرائیلی بمباری بھی مسلسل جاری ہے۔ ہسپتال تک آج بھی نشانے پر ہیں۔
نتیجہ یہ ہے کہ غزہ میں آج پانی میسر ہے نہ بجلی ،نہ ادویات اور نہ ہی کھانے پینے کی اشیا میسر ہیں۔ جبکہ بیس لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارے بھی اسرائیلی محاصرے کی وجہ سے پریشان ہیں کہ امدادی کارروائیاں مشکل ترین مشن بن گئی ہیں۔

پودے آپ کے وائی فائی کی رفتار کیوں سست کر سکتے ہیں؟ نئی تحقیق حیران کن انکشافات کے ساتھ
- 10 گھنٹے قبل

طالبان حکومت نے افغانستان میں انٹرنیٹ بندش کی خبروں کی تردید کر دی
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 10 گھنٹے قبل

ن لیگ کی تنقید پر خاموش نہیں رہیں گے: قمر زمان کائرہ
- 8 گھنٹے قبل

ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، متعلقہ ادارے الرٹ
- 9 گھنٹے قبل

سیب اور دیگر پھل پھیپھڑوں کو آلودگی سے بچاتے ہیں، نئی تحقیق
- 5 گھنٹے قبل

ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں کشیدگی ختم کرنے پر اتفاق
- 6 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر: حکومت کی مذاکرات کی اپیل، ایکشن کمیٹی کا احتجاج برقرار
- 6 گھنٹے قبل

66 ہزار فلسطینی شہید: غزہ انسانی بحران کی انتہا پر پہنچ گیا
- 6 گھنٹے قبل

پاکستانیوں کا ڈیٹا بیچنے والے 139 آن لائن پلیٹ فارمز بے نقاب
- 8 گھنٹے قبل
قطر پر حملہ ہوا تو امریکا مداخلت کرے گا، صدر ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈر
- 6 گھنٹے قبل

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 دہشت گرد ہلاک، 4 گرفتار
- 9 گھنٹے قبل