Advertisement

سموگ اور خشک سردی کے باعث پنجاب میں نمونیہ کیسز میں اضافہ جاری

نمونیہ سے جاں بحق بچوں کی مجموعی تعداد 214 تک پہنچ گئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jan 25th 2024, 8:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سموگ اور خشک سردی کے باعث  پنجاب میں نمونیہ کیسز میں اضافہ جاری

سموگ اور خشک سردی کے باعث نمونیہ کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 135 ہے جبکہ پنجاب میں نمونیہ کے مزید 270 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

لاہور میں مجموعی کیسز کی تعداد ایک ہزار 820  جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر 8830 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیہ سے 12 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ لاہور میں جاں بحق بچوں کی تعداد 2 ہے۔ نمونیہ سے جاں بحق بچوں کی مجموعی تعداد 214 تک پہنچ گئی ہے۔

لاہور کے ہسپتالوں میں نمونیہ ،چیسٹ انفیکشن اور وائرل انفیکشن کے سینکڑوں بچے زیر علاج ہیں۔ چلڈرن ہسپتال میں 55 سے زائد بچے زیرعلاج ہیں۔ جناح ہسپتال، سروسز، جنرل اور گنگارام ہسپتال میں بھی سینکڑوں بچے زیرعلاج ہیں۔

Advertisement