Advertisement

ترکیہ خطرناک بس حادثہ ،6افراد ہلاک

ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے بتا یا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی کئی جنڈرمیری، فائر بریگیڈ اور طبی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 27th 2024, 3:57 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ترکیہ خطرناک بس حادثہ ،6افراد ہلاک

ترکیہ میں ایک بس حادثے میں 6افراد ہلاک اور 33 دیگر زخمی ہو گئے ہیں ۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں بتایا کہ آج مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی صبح ساڑھے پانچ بجے استنبول اور سینوپ کے درمیان سفر کرنے والی انٹرسٹی مسافر بس صوبے کستامونو کے علاقے میں سڑک پر پھسلن کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں6افراد ہلاک اور 33 دیگر زخمی ہو گئے۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے بتا یا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی کئی جنڈرمیری، فائر بریگیڈ اور طبی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں جنہوں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا تاہم زخمیوں میں سے 3کی حالت تشویشناک ہے۔

 

 

Advertisement
Advertisement