Advertisement
پاکستان

بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کو بڑا چیلنج کردیا

ووٹنگ کے عمل سے پہلے شفافیت کے لیے ووٹرز کو یہ آگاہی بہت ضروری ہے ، بلاول بھٹو زرداری  کا کہنا تھا کہ پرانے سیاستدانوں نے سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کردیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 27th 2024, 4:14 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کو بڑا چیلنج کردیا

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں مسلم لیگ ن کے وزارت عظمٰی کے امیدوار نواز شریف کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ 8 فروری سے پہلے کسی بھی وقت، کہیں بھی مجھ سے مباحثہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن عالمی سطح پر صدارتی اور وزارت اعظمیٰ کے امیدوار ٹیلی ویژن پر ہونے والے مباحثوں میں حصہ لیتے ہیں، جس میں وہ ووٹرز  کو اپنے منصوبوں کے بارے میں اہم نکات بیان کرتے ہیں۔

ووٹنگ کے عمل سے پہلے شفافیت کے لیے ووٹرز کو یہ آگاہی بہت ضروری ہے ، بلاول بھٹو زرداری  کا کہنا تھا کہ پرانے سیاستدانوں نے سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کردیا، ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیں گے، ہم سب مل کر معاشی، مہنگائی کا مقابلہ کریں گے، ہم سب مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement