Advertisement
پاکستان

پی ڈی ایم اے نے پاکستان کے مختلف شہروں میں بارشو ں کی پیش گو ئی کر دی

پی ایم ڈی نے متعلقہ حکام کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے  کہ آئندہ چار دنوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کے ممکنہ اثرات کے لیے تیار رہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 28th 2024, 3:58 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ڈی ایم اے نے پاکستان کے مختلف شہروں میں بارشو ں کی پیش گو ئی کر دی

محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے پیش گوئی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ کے روز سے ملک کے مختلف علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں 27 تا 31 جنوری کے دوران مختلف مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔ ملک کے بیشتر بالائی علاقوں پر مغربی ہوائوں کےاثر انداز ہونے کی توقع ہے۔نتیجتاً زیادہ تر علاقوں کے لیے بنیادی طور پر سرد موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ ملک کے بالائی اضلاع میں انتہائی سرد درجہ حرارت کا سامنا رہے گا۔ اس کے علاوہ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند برقرار رہنے کی توقع ہے۔

دن کے وقت مسلسل کم درجہ حرارت دھند سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی سرد موسم کا امکان ہے۔

پی ایم ڈی نے متعلقہ حکام کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے  کہ آئندہ چار دنوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کے ممکنہ اثرات کے لیے تیار رہیں۔

 

Advertisement
Advertisement