دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے عزم سے نہیں روک سکتے


اسلام آباد: پاکستان نے ایران میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کے واقعے کی واضح الفاظ میں مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں انسانیت سوز واقعہ قرار دے دیا ، انہوں نے کہا کہ حکومت ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے، اس واقعے کی فوری تحقیقات اور اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کا احتساب کرانا ضروری ہے ۔
ایرانی ترجمان نے بتایا کہ زاہدان میں ہمارے قونصلر ہسپتال کے راستے میں ہیں جہاں زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے، اور طویل فاصلے اور سیکیورٹی کی ضروریات کی وجہ سے چند گھنٹوں میں پہنچنے کی امید ہے۔
اپنے دورے کے دوران وہ مقامی حکام سے بھی ملاقات کریں گے اور دیگر چیزوں کے ساتھ اس جرم کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کا بھی مطا لبہ کریں گیں ۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے اعلان کیا کہ پاکستان اس معاملے کی سنگینی سے پوری طرح آگاہ ہے اور تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پکستانی سفارت خانہ میتوں کی جلد وطن واپسی کے لیے کوشش کر رہا ہے ۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے عزم سے نہیں روک سکتے۔

حکومت چینی بحران کی ذمہ دار ہے ، شاہد خاقان عباسی
- 9 minutes ago
سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 hours ago

آرمی چیف کی مدت اب 5 سال ہے، غیر ضروری بحث چھیڑنا درست نہیں: رانا ثناء اللہ
- 2 hours ago

پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے ، سی پیک سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے،وزیر اعظم
- an hour ago

کرکٹڑ حیدر علی کے خلاف تحقیقات فی الوقت بند، شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا: مانچسٹر پولیس
- an hour ago
.jpg&w=3840&q=75)
"مصطفیٰ نواز کھوکھر کی 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست
- 2 hours ago

سموسہ نہ کھلانے پر بیوی نے شوہر کی پٹائی کر دی،پولیس نے انوکھا مقدمہ درج کر لیا
- 2 hours ago

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ہائی ملٹری کوآپریشن کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں شرکت
- 2 hours ago

"پنک گیمز" میں پنجاب بھر سے تین ہزار سے زائد خواتین کھلاڑیوں کی شرکت متوقع
- 24 minutes ago

سہ ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارا ت کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ
- 14 minutes ago

پاک بحریہ کے تین کموڈورز ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پا گئے
- 27 minutes ago

سندھ اور پنجاب کے بیراجوں پر پانی کا شدید دباؤ، کئی مقامات پر ریکارڈ ٹوٹ گئے
- 2 hours ago