حیات مانیکا کی پی ایم ایل این علیحدگی ،پی ٹی آئی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان
حیات مانیکا سابق صوبائی وزیر میاں عطا مانیکا کے صاحبزادے ہیں


سابق صوبائی وزیر میاں عطا مانیکا کے صاحبزادے حیات مانیکا نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اختیار کرکے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی۔
حیات مانیکا نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کی عوام کے جذبات پر غور کرنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز سے اپنی علیحدگی کا باضابطہ اعلان کرتا ہوں، میں نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کرنے کا انتخاب کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں پاکپتن سے الیکشن لڑ کر کامیابی خاصل کروں گا اور اپنی جیت کو کپتان عمران خان کے نام کروں گا۔ اس موقع پر ٹکٹ ہولڈرز راؤ عمر ہاشم، راؤ نسیم ہاشم، مہر معین الدین چشتی اور پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر ریاض ارشد نیازی سمیت پی ٹی آئی کے دیگر سپورٹرز اور اراکین بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ حیات مانیکا نے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکامی پر پی پی 193 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک گھنٹہ قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 5 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل





