سری لنکا اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 9 فروری کو کھیلا جائے گا
سیریز کے تمام میچز پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے


کولمبو: سری لنکا اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 9 فروری کو پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا واحد ٹیسٹ میچ آئی لینڈرز نے 10 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔ افغانستان کی ٹیم شیڈول دورے کے مطابق آئی لینڈرز کے خلاف واحد ٹیسٹ کے علاوہ 3ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 9 فروری کو پہلے ون ڈے میچ سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 11 فروری جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 14 فروری کو کھیلا جائے گا۔
تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے تمام میچز پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 17 فروری کو پہلے میچ سے ہوگا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 19 فروری کو جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 21 فروری کو کھیلا جائے گا۔

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 6 hours ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- a day ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 6 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 11 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- a day ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 5 hours ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- a day ago





