بشریٰ بی بی کی جانب سے بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

.jpg&w=3840&q=75)
توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل منتقلی کےلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں بشریٰ بی بی نے بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا انتظامیہ کا 31 جنوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردینے کی استدعا کی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کسی بھی عام قیدی کی طرح سزا ڈیالہ جیل میں کاٹنا چاہتی ہوں، تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں، سیاسی ورکرز جیلوں میں عام قیدیوں کے ساتھ ہیں۔ بنی گالہ سب جیل میں منتقلی مساوی حقوق کے منافی ہے، 31 جنوری کو مجھے سب جیل میں منتقل کیا گیا، پوچھنے پر مجھے بتایا گیا بنی گالہ رہائش کو سب جیل قرار دے دیا گیا۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ چیف کمشنر آفس اسلام آباد کا 31 جنوری کا نوٹیفیکشن کالعدم قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ 31 جنوری کو احتساب عدالت کی جانب سے توشہ خانہ رنفرنس میں 14سال قید کی سزا دیئے جانےکے بعد بانی تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ کو سب جیل قراردے دیا گیا اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سخت سیکیورٹی میں بنی گالا منتقل کر دیا گیا ہے۔
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے لیے بنی گالا کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا اور جیل عملہ بھی بنی گالا تعینات کر دیا گیا۔

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- a day ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 6 hours ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 6 hours ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- a day ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 11 hours ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 6 hours ago





