الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے


الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پولنگ کل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہیں گے، الیکشن کمیشن کے مطابق تمام تیاریاں مکمل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 8، پی پی 266، پی کے 22، اور 91 میں امیدوار کی وفات کی وجہ سے ووٹنگ نہیں ہو گی، قومی اسمبلی کی 265 صوبائی اسمبلیوں کی 590 نشستوں پر پولنگ ہو گی، بلوچستان اسمبلی کی 51، کے پی اسمبلی کی 130 میں سے 128 جبکہ پنجاب اسمبلی کی 297 میں سے 296 اور سندھ اسمبلی کی 130 سیٹوں پر پولنگ ہو رہی ہے۔
#ECP pic.twitter.com/5nhMynmugY
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL)?? (@ECP_Pakistan) February 7, 2024
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عام انتخابات 2024 کیلئے ووٹنگ کل ہو گی، پولنگ کل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے ہو گی ۔
ملک بھر کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں میں انتخابات ہونگے، قومی اسمبلی کے 1، کے پی کے 2 اور پنجاب اسمبلی کے 1 حلقے میں پولنگ نہیں ہو گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، 6 کروڑ 63 ہزار 704 مرد، 5 کروڑ 93 لاکھ 22 ہزار 56 خواتین ووٹ کاسٹ کریں گے، الیکشن کمیشن نے 26 کروڑ خصوصی سیکیورٹی فیچرز والے واٹر مارکڈ بیلٹ پیپرز چھاپے ہیں، قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 855 جنرل نشستوں پر 17 ہزار سے زائد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- a day ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago





