چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ جج بنانے کا فیصلہ
جوڈیشل کمیشن نے جسٹس نعیم اختر افغان کے نام کی منظوری دے دی


چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ جج بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوا، جس میں بلوچستان کے چیف جسٹس کی سپریم کورٹ میں تعیناتی پر غور کیا گیا۔
جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کو سپریم کورٹ جج بنانے کا فیصلہ کرلیا، جوڈیشل کمیشن نے جسٹس نعیم اختر افغان کے نام کی منظوری دے دی۔
جس کے بعد جسٹس نعیم اختر افغان جون 2028 تک سپریم کورٹ کے جج رہیں گے، وہ مئی 2011 میں بلوچستان ہائیکورٹ کے جج اور اگست 2021 میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعینات ہوئے تھے۔
اس کے علاوہ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس شہزاد احمد ملک کو چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ بنانے کا بھی فیصلہ کرلیا، جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ملک شہزاد احمد کے نام کی متفقہ منظور دے دی۔موجود چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی آئندہ ماہ 7 مارچ کو ریٹائر ہورہے ہیں۔
جوڈیشل کمیشن نے دونوں ناموں کی منظوری دے کر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا۔
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 4 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 18 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 20 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 19 گھنٹے قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 دن قبل




