Advertisement
علاقائی

وزیر اعلیٰ سندھ کےلئے مراد علی شاہ کا نام فائنل

مراد علی شاہ تیسری مرتبہ وزارت اعلیٰ کے منصب کا حلف اٹھائیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر فروری 23 2024، 9:27 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعلیٰ سندھ کےلئے مراد علی شاہ کا نام فائنل

سندھ کے  وزیراعلیٰ پھر مراد علی شاہ ہوں گے ،پیپلزپارٹی نے فیصلہ کرلیا۔

مراد علی شاہ تیسری مرتبہ وزارت اعلیٰ کے منصب کا حلف اتھائیں گے، پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اعلان کیا جائےگا۔اسپیکر کےلئے آغا سراج دورانی، نثار کھوڑو اور ضیاء النجار کے نام سامنے آ گئے۔

پیپلز پارٹی کے قیادت نے سینئر قیادت کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں فیصلے پر اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ سندھ کے نو منتخب ارکان کو حلف برداری کےلئے کل طلب کر لیا گیا۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے ہو گا۔

Advertisement
Advertisement