ہم نے نئے زرکون ہائپرسونک میزائلوں کی سیریل پروڈکشن شروع کر دی ہے اور دیگر حملہ آور نظام تکمیل کے قریب ہیں، روسی صدر


روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی سٹریٹجک نیوکلیئر فورسز میں جدید ہتھیاروں کا حصہ 95 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
تاس کے مطابق ڈیفنڈر آف دی فادر لینڈ ڈے کے موقع پر خطاب میں روسی صدر نے کہا کہ روسی بحریہ کے پاس جدید جوہری ہتھیاروں کا حصہ تقریباً 100 فیصد ہے، جب کہ نئے حملہ آور نظام کے تجربات بھی تکمیل کے قریب ہیں۔
روسی صدر نے کہا کہ ہم نے نئے زرکون ہائپرسونک میزائلوں کی سیریل پروڈکشن شروع کر دی ہے اور دیگر حملہ آور نظام تکمیل کے قریب ہیں ۔ گزشتہ دسمبر میں بحریہ میں نئی اسٹریٹجک آبدوزیں شامل کی گئی تھیں جبکہ کازان میں حال ہی میں چارٹی یو ۔160 ایم میزائل کیریئر مسلح افواج کے حوالے کئے جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ایک دن پہلے ہی روسی صدر نے ذاتی طور پر جوہری ہتھیار لے جانے والے بمبار طیاروں کا معائنہ کیا اور ان میں سے ایک پر پرواز بھی کی۔

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 19 hours ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 21 hours ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 19 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 4 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 days ago




