190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ پر فرد جرم عائد
عمران خان اور بشریٰ بی بی نے صحت جرم ماننے سے انکار کردیا


190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے مقدمے کی سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی کی طرف سے بیرسٹر سلمان صفدر، عمیر نیازی اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے جب کہ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے دلائل دیئے۔
اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی گئی۔ دونوں نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی پر عائد الزامات کلئیر نہیں ہے۔
عدالت نے عمران خان کو روسٹرم پر طلب کر لیا۔ جج نے کہاکہ سرکاری وکلا آپ پر چارج فریم کرنا چاہتے ہیں۔ آپ بتائیں کہ جو الزامات آپ پر عائد ہیں وہ درست ہیں یا نہیں۔
عمران خان نے کہاکہ مجھے پڑھنےکی ضرورت نہیں مجھے معلوم ہے معاملہ کیا ہے۔دوران سماعت بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم اس کیس میں تاخیر نہیں چاہتے، 8 فروری سے پہلے نیب کو جلدی تھی، اب ہم چاہتےہیں سزا جلدی ہو۔
عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر 2درخواستیں منظور کرلیں۔ درخواستیں ڈینٹسٹ اور جنرل فزیشن سے چیک اپ کے لئے دائر کی گئیں۔
عدالت نے58 گواہان میں سے5 گواہان کوآئندہ سماعت پرطلب کرتے ہوئے مزید سماعت 6مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے۔

پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ گئی، ڈی جی پی ڈی ایم اے
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری موسلا دھا ر بارش سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

امریکا کا یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام دینے کا فیصلہ
- 15 گھنٹے قبل

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
- 2 گھنٹے قبل

لاہور: بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمٰن کو 20 سال قید کی سزا
- 15 گھنٹے قبل

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
- 14 گھنٹے قبل
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- 12 گھنٹے قبل

دریائے ستلج میں وہاڑی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار
- 2 گھنٹے قبل

مودی سرکار کی ناقص سفارتی پالیسیوں سے بھارت عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار
- 2 منٹ قبل

اسرائیلی فوج کا حماس ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، حملے میں مزید 77 فلسطینی شہید
- 2 گھنٹے قبل

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت
- 14 گھنٹے قبل