الیکشن کمیشن نے آج تک ہمارے آئینی وقانونی حقوق کا تحفظ نہیں کیا، بیرسٹر گوہر
پنجاب اور سندھ اسمبلی کا اجلاس غیر قانونی طریقے سے ہوا، وفاقی اسمبلی کا سیشن بھی غیر قانونی ہو گا، رہنما پی ٹی آئی

رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آج تک ہمارے آئینی اور قانونی حقوق کا تحفظ نہیں کیا۔پنجاب اور سندھ اسمبلی کا اجلاس غیر قانونی طریقے سے ہوا، وفاقی اسمبلی کا سیشن بھی غیر قانونی ہو گا۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 8 فروری کو عوامی مینڈیٹ چھینا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے جیتی ہے۔ ہماری ٹوٹل 227 سیٹیں بنتی ہیں۔ پی ٹی آئی کے 86 ارکان قومی اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے جبکہ سندھ میں 9 ایم این ایز نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا۔
انہوں نے کہا کہ قانون میں موجود ہے آزاد امیدوار 3 دن کے اندر اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہوسکتا ہے۔ عوام نے مینڈیٹ دیا ہے الیکشن کمیشن بھی عوامی مینڈیٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ سنائے۔ الیکشن کمیشن کے کسی فیصلے نے ہمارے آئینی اور قانونی تقاضے کو پورا نہیں کیا۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے تک قومی اسملبی کا اجلاس نہیں ہوسکتا۔ سندھ اور پنجاب اسمبلی کے اجلاس غیر قانونی طریقے سے ہوئے۔ الیکشن کمشین سے درخواست ہے کہ کل مخصوص تشستوں پر بہتر فیصلہ کرے، الیکشن کمیشن کی کاز لسٹ میں کیس ہی نہیں تھا۔ کیس نہ ہونے کے باعث سماعت کل تک ملتوی ہوئی۔
سنی اتحاد کونسل کے رہنما حامد رضا کا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی کے اتحادی ہیں۔ ایک مینڈیٹ چور کو راتوں رات پنجاب کا وزیراعلیٰ مقرر کردیا گیا۔ ہم نے 6 روز قبل درخواست دائر کی تھی ہماری درخواست کے خلاف 6 اپیلیں دائر ہوئیں اور آج نمبر بھی الاٹ ہوگیا ۔ آخری سانس تک پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔

پاکستانی طالبہ نے ہاؤسٹن میں COPERNICUS VII میں فزکس اور ایسٹرونومی مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
- 7 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل

خیبرپختوانخوامیں آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹرنشپ پروگرام جاری
- 2 دن قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- 10 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا جیم اسٹون انڈسٹری کے فروغ اور برآمدات بڑھانے پر زور
- 12 گھنٹے قبل
ایران کسی بھی فوجی جارحیت کا منہ توڑجواب دےگا: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
- 10 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا منی سوٹا کے گورنر اور میئر پرلوگوںکو بغاوت کے لیے بھڑکانے کا الزام
- 2 دن قبل

پاکستان نے اپنی دانشمندانہ اور اسٹریٹجک سفارتکاری کے ذریعے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دی، عالمی جریدہ
- 2 دن قبل

ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سےحکومت جو بھی فیصلہ کریگی،من و عن عمل کریں گے،محسن نقوی
- 2 دن قبل
وفاقی وزیر داخلہ نے جدید ترین مانیٹرنگ نظام ”شکرا“ کا افتتاح کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

اگر وادی تیراہ کو خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو پختون قوم کا جرگہ بلاؤں گا، سہیل آفریدی
- 2 دن قبل

پنجگور: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 3 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل









