پاکستان
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے فوڈ لائسنس کے اجراکا آغاز کر دیا
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی شہریوں کی صحت اور صاف خوراک کے لئے کوشاں ہے
اسلام آباد: اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے فوڈ لائسنس کے اجرا کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق خوراک سے منسلک تمام کاروباری حضرات کے پاس فوڈ لائسنس ہونا ضروری ہے۔
ا س ضمن میں اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے فوڈ لائسنس کا اجرا شروع کر دیا ہے۔ لائسنس حاصل کرنے والے دو تصاویر ، اصل شناختی کارڈ اور ایک کاپی کے ہمراہ فوڈ اتھارٹی اسلام آباد کے آفس تشریف لائیں ۔ اسلام آباد فوڈ اتھارٹی شہریوں کی صحت اور صاف خوراک کے لئے کوشاں ہے۔
فارم اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے آفس ملٹی پرپز سپورٹس سنٹر، ایف 6 مرکز، اسلام آباد میں دستیاب ہوگا۔
پاکستان
وفاقی کابینہ نے 5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کرنے کی منظوری دے دی
60 ارب روپے سالانہ بچت سے بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی، وزیر اعظم شہباز شریف
وفاقی کابینہ نے 5 انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) سے معاہدہ ختم کرنے کی منظوری دے دی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تمام بقایہ جات کی بلاسود ادائیگی کی جائے گی، 60 ارب روپے سالانہ بچت سے بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کرنے کی منظوری دے دی جبکہ اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
آئی پی پیز سے مہنگی بجلی کی پیداوار کے معاملے پر وفاقی کابینہ نے بڑے فیصلے کیے ہیں، اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں تقریبا 2400 میگاواٹ صلاحیت کی 5 آئی پی پیز بند کرنے کی تجویز منظور کرلی گئی ہے، جس کے تحت آئی پی پیز میں1200میگاواٹ صلاحیت سے زیادہ کی حبکو کو بند کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق 362میگاواٹ صلاحیت کی اے ای ایس لال کو بند کیا جائے گا، 224 میگاواٹ کی اٹلس پاور کو بھی بند کردیا جائے گا، اسی طرح 136میگاواٹ کی صبا پاور بھی بند ہو ہوگا، ساتھ ہی 450 میگاواٹ کی روش پلانٹ کو بھی بند کردیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری کے بعد ان کمپنیوں کی بورڈ میٹنگز بلائی جائیں گی اور ان کمپنیوں کے بورڈز سے بھی کابینہ فیصلے پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہماری معیشت بتدریج استحکام کی جانب گامزن ہے، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہے، سمندر پارپاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ 7 ماہ میں جو مشکلات پیش آئیں، ان کا بہتر انداز میں مقابلہ کیا، معیشت کی بہتری کے لیے تیزی سے اقدامات کررہے ہیں، خلوص نیت اور محنت سے کیے گئے کام کا اب اجر مل رہا ہے، صبر و استقامت سے معاشی چیلنجز کا سامنا کرنے پر عوام کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لیے طویل مدتی منصوبے بھی وضع کیے جارہے ہیں، بجلی کے معاملات کو بہتر بنانے کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے، وفاق اور صوبائی حکومتیں عوام کی مشکلات میں کمی کے لیے کوشاں ہیں، ماضی کے ایک سنگدل حکمران نے عوام کی مہنگائی کی چکی میں پیسا۔
شہباز شریف نے کہا کہ 5 آئی پی پیز نے قومی مفاد کو ذاتی مفاد سے مقدم رکھا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، حکومت کے بہتر اقدامات کی معاونت میں حلیف جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، اہداف کی تکمیل مشترکہ کاوشوں سے ہی ممکن ہے، پورٹس اینڈشیپنگ، ایف بی آر کے لیے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہیں۔
پاکستان
پنجاب کے 8 اہم شہروں میں فوری دفعہ 144 نافذ
امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے احکامات جاری کیے گئے ،محکمہ داخلہ نے 8 اضلاع میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
محکمہ داخلہ نے پنجاب کے 8 اہم شہروں میں فوری دفعہ 144 نافذ کر دی، جس کا اطلاق آج سے آئندہ 2 روز کیلئے کیا گیا ہے ۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملتان، ساہیوال، سرگودھا، گوجرانولہ، وہاڑی، پاکپتن، اوکاڑہ اور وزیر آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے ،ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے۔
حکومت پنجاب نے صوبے کے 8 اضلاع میں 3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی ہے ،پابندی کا اطلاق جمعرات 10 اکتوبر سے ہفتہ 12 اکتوبر تک ہو گا،دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا۔ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔
امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے احکامات جاری کیے گئے ،محکمہ داخلہ نے 8 اضلاع میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تجارت
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پرہنڈرڈانڈیکس 216 پوائنٹس کی کمی
دن بھر مجموعی طور پر 430 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 149 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پرہنڈرڈانڈیکس 216 پوائنٹس کی کمی سے 85 ہزار 453 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
دن بھر مجموعی طور پر 430 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 149 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 213 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 50 کروڑ 37 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 27 ارب 91 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، ما ر کیٹ کی بلند ترین سطح 86,013 جبکہ کم ترین سطح 85,425 پوائنٹس رہی ۔
-
کھیل 21 گھنٹے پہلے
ملک کے کشیدہ حالات پر خاموشی، بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن نے قوم سے معافی مانگ لی
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم
-
پاکستان 2 دن پہلے
خیبر پختونخواہ اسمبلی میں اجلاس کے دوران اپوزیشن اور حکومتی ارکان گتھم گتھا
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں مزید کمی
-
پاکستان 14 گھنٹے پہلے
پنجاب کے 8 اہم شہروں میں فوری دفعہ 144 نافذ
-
علاقائی 2 دن پہلے
سندھ ہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں میں ٹیکس وصولی کے خلاف درخواست مسترد کر دی
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر احتجاج کی کال دیدی
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی ریکارڈ