کار بم دھماکہ ترکی کی سرحد کے قریب صوبہ حلب کے قصبے عزاز کے مرکزی بازار میں ہوا
شام میں ترکی کی سرحد کے قریب صوبہ حلب کے قصبے عزاز کے مرکزی بازار میں ہونے والے کار بم دھماکے سے 7افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں کام کرنے والے رضاکارانہ امدادی گروپ وائٹ ہیلمٹس نے میڈیا کو بتایا کہ عزاز کے مرکزی بازار میں جب بم پھٹا تو خریدار عید الفطر سے پہلے اپنے بچوں کے لیے نئے کپڑے خریدنے میں مصروف تھے۔انہوں نے بتایا کہ مقامی ریسکیو اداروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ اس قصبے میں حملہ کس نے کیا اور نہ ہی کسی گروپ کی طرف سے حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔واضح رہے کہ شام کے شمال مغربی سرحدی علاقے بشمول تعز میں بھیڑ بھرے شہری علاقوں کو نشانہ بنانا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے اس سے قبل 2017 میں قصبے کے کورٹ ہاؤس کے باہر ایک کار بم دھماکے میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
بالی وڈ اداکارسیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم قومی سطح کا کھلاڑی نکلا
- 14 گھنٹے قبل
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار
- 2 گھنٹے قبل
ٹرمپ کے صدر بنتے ہی میکسیکو بارڈرپر اضافی ہیلی کاپٹر اور جاسوسی فورس تعینات کرنےکا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی نے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
- 13 گھنٹے قبل
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کا نیا پرومو ریلیز کر دیا
- 2 گھنٹے قبل
محمد بن سلمان اور ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،مریکی صدر کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد
- 24 منٹ قبل
ضلع کرم میں امن مشن کے تحت بنکرز کی مسماری کا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع ہوگا
- 13 منٹ قبل
لاس اینجلس کے شمال میں کاسٹائک لیک کے قریب جنگلات میں نئی آگ لگ گئی
- 2 گھنٹے قبل
توشہ خانہ ٹو کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے کو نوٹس
- ایک گھنٹہ قبل
الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ووٹرز سے متعلق تازہ ترین اعدادو شمار جاری کر دیئے
- 9 منٹ قبل
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قطر کے دارالحکومت میں حماس کی قیادت سے ملاقات
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان کے قونصل جنرل کی پاکستان بزنس کونسل دبئی کے اراکین سے ملاقات
- 13 گھنٹے قبل