وفاقی کابینہ میں خوداحتسابی کا نظام متعارف کرایا جائے گا، عطاء تارڑ


وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں خوداحتسابی کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔
وفاقی وزیراطلاعات عطاء تارڑ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ہر وزارت کیلئے اہداف مقررکیے ہیں اور اداروں کی کارکردگی جانچنے کا تہیہ کیا ہے،وفاقی کابینہ میں خود احتسابی کا نظا م متعارف کرایا جائےگا اور دیکھا جائے گا کہ کس وزارت نے کس حد تک اپنے اہداف حاصل کئے ہیں،
عطاء تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ تحریری طور پر تمام وزراء کو آگاہ کیا گیا ہے کہ آپ کو کیا کیا اہداف دیئے گئے ہیں، وزارت داخلہ کو دہشت گردی اور غیر ملکیوں سے متعلق ٹارگٹ دیا گیا۔ فنانس کے وزیر مہنگائی میں کمی اور ایف بی آرکی ڈیجیٹلائیزنشن کا ہدف دیا گیا ہے پہلی دفعہ وزراتوں کو یہ اہداف تحریری طور پر دئیےگئے ہیں ،جہاں پرایک متوازن کابینہ آئی ہے، خود احتسابی کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے تجارتی خسارے کو کم کرنا اور زرمبادلہ کو بڑھانا پوری دنیا میں ہماری آئی ٹی ایکسپورٹ کو سراہاجارہا ہے پورے ملک میں جدید ڈیجیٹل نظام کو لے کر آنے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔
وزیراطلاعات کاکہناتھاکہ ملک میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کا ٹارگٹ بھی دیا گیا ہے،اسلحہ سے متعلق قوانین بھی بنائے جائیں گے، سمگلنگ ،دہشت گردی کی روک تھام کے لیے بھی اہداف دئے گئے ہیں ،قانون پر عمل درآمد کروانے کے لیے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں صنعت وتجارت کی بہتری کے لیے بین الاقوامی سطح پر اس کر بڑھانے کا ہدف دیا گیا ہے۔
عطاء تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہے،صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈی نیشن کی مانیٹرنگ کی جائے گی، انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ بھی مرتب کی جائے گی،شپ بریکنگ انڈسٹری کے فروغ کے لئے بھی ہدف دیا گیا ہے، جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کیلئے بھی وزیر اعظم نے ہدف مقرر کیا ہے،وزارت صنعت و تجارت کو اس کے اہداف سونپ دیئے گئے ہیں۔

جنید صفدر کا دعوت ولیمہ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اہم سیاسی شخصیات کی شرکت
- 2 گھنٹے قبل

ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل، مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
- 4 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
سندھ حکومت کا آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں کی مالی ا مداد کا اعلان
- 10 منٹ قبل

گوگل نے جی میل صارفین کے لیے ایک اہم اور تاریخی اپ ڈیٹ متعارف کرادی
- ایک گھنٹہ قبل
ڈیرہ اسماعیل خان:پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک خوارجی جہنم واصل، دو زخمی
- 3 گھنٹے قبل

صدرمملکت ، وزیراعظم کا گل پلازہ آتشزدگی پر اظہارِ افسوس، متاثرین کی ہر ممکن امداد کا حکم
- 5 گھنٹے قبل

بگ بیش لیگ:سست ترین بیٹرزمیں محمد رضوان اور بابر کی فہرست میں ٹاپ پوزیشنیں
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ پنجاب کا سہولت بازار منصوبہ: سستی اشیاء اورہزاروں خاندانوں کو روزگار کی فراہمی
- 6 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نیک شگون ہے جو جمہوریت کیلئے مثبت ثابت ہو گی،پرویز الہیٰ
- 6 گھنٹے قبل

امریکی ریاست منی سوٹا میں جاری مظاہروں میں شدت،پینٹاگون کا فوج کو تیار رہنے کا حکم
- 6 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی وزیراعظم شہبازشریف کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت
- 4 گھنٹے قبل











