کراچی : پی سی بی نے پی ایس ایل 6 کے بقیہ 20 میچز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے ابوظہبی میں شیڈول بقیہ 20 میچز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔علیم ڈار اور احسن رضا پی ایس ایل 6 کے فائنل میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔
ان 6 امپائرز میں احسن رضا، آصف یعقوب ، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض، شوزب رضا اور ضمیر حیدر شامل ہیں۔ پی سی بی کےایلیٹ پینل برائے ریفری میں شامل محمد انیس ، علی نقوی، افتخار احمد اور محمد جاوید میچز میں فرائض انجام دیں گے۔
شیڈول کے مطابق 9 جون کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا ۔
چند روز قبل پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ ٹورنامنٹ کے 20 میچز 9سے 24 جون تک شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پہلا میچ لاہور قلندرزاور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔10 جون کو ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ ٹیمیں 21 اور 23 جون کو آرام کریں گی اور ٹورنامنٹ کا فائنل چوبیس جون کو کھیلا جائے گا اور قومی کرکٹ ٹیم 25 جون کو مانچسٹر روانہ ہوجائے گی۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 19 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 16 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 17 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 13 hours ago








