لندن : شاہی رکنیت چھوڑنے والے برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن کے ترجمان نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ اہلیہ میگھن مرکل کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
بیٹی کا نام لیلیبیٹ ڈیانا ماؤنٹ بیٹن ونڈسر رکھاگیاہے اور میگھن مارکل اور ننھے مہمان دونوں صحت مند ہیں۔
شاہی جوڑے نے اپنے دوسرے بچے کا استقبال کیا جس کا وزن 7 پونڈ ، 11 اونس تھا۔ بچی کا پہلا نام للیبیٹ ، ملکہ کے عرفی نام کی طرف اشارہ ہے، جبکہ اس کا درمیانی (مڈل) نام اس کی دادی اور ہیری کی والدہ کے اعزاز میں ہے۔
ہیری اور امریکی اداکار میگھن مارکل نے مئی 2018 میں ونڈسر کیسل میں شادی کی تھی۔
مارچ میں ہیری اور میگھن نے ایک دھماکہ خیز ٹی وی انٹرویو دیا تھا جس میں شاہی جوڑے نے اپنے پہلے بچے کی جلد کی رنگینی ، شاہی تحفظ سے محروم ہونے اور شدید دباؤ کو بیان کیا تھا جس کی وجہ سے وہ خودکشی پر غور کر رہی تھی۔
2020 میں میگھن اور ہیری نے اعلان کیا کہ وہ شاہی فرائض چھوڑ کر شمالی امریکہ جارہے ہیں، پچھلے سال ، میگھن نے انکشاف کیا تھا کہ جولائی 2020 میں اس کی اسقاط حمل ہوئی تھی۔
اسقاط حمل سے کئی ماہ قبل ہیری نے کہا تھا کہ شاہی خاندان نے اپنے فرائض سے دستبرداری کے اعلان کرنے کے بعد 2020 کے آغاز میں اسے مالی طور پر قطع تعلق کردیا تھا۔

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 17 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 13 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 19 hours ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 16 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago








