اسلام آباد : ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران مزید 58 افراد انتقال کر گئے جبکہ 1ہزار490نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید58فراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار323ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 33ہزار 630ہو گئی ہے ۔ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.02 رہی ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ42ہزار 498 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 10ہزار 314افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 23ہزار 828ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار 136افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 34ہزار558ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4158افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 25ہزار819کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 289مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد81 ہزار766جبکہ اموات کی تعداد765تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 642افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 107افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزار519ہوچکی ہے جبکہ 554افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 1820فرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 8لاکھ 64 ہزار931مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔
لاہور: اٹارنی جنرل ہاؤس ریڈ کیس، ایس پی کینٹ عہدے سے فارغ
- 2 دن قبل

ہولناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

خواجہ آصف عوام سے معافی مانگیں، شعیب صدیقی
- 11 گھنٹے قبل
افسوسناک خبر: پاکستانی شوبزدنیا ایک قیمتی ستارے سے محروم ہو گئی
- ایک دن قبل

پر اسرار موت، نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد
- ایک دن قبل

ایل پی جی مہنگی ہو گئی، فی کلو قیمت جانیے
- 7 گھنٹے قبل

ارشد ندیم کی شاندار واپسی، ایک اور بڑی کامیابی حاصل
- ایک دن قبل
براڈ پیک پربرفانی تودہ گرنے سے لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 8 کی لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری
- 7 گھنٹے قبل

جناح اسپتال میں مبینہ غفلت، مریض جان سے گیا
- ایک دن قبل
کپتان کا لاپتا پالتو کتا آخرمل ہی گیا
- 12 گھنٹے قبل
دہشت گرد ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 12 گھنٹے قبل

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
- 7 گھنٹے قبل


