اسلام آباد: ملک بھر میں تعلیمی سرگرمیاں آج سے 50 فیصد حاضری کےساتھ بحال ہوگئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب،سندھ ، آزادکشمیر میں بھی پہلی سے آٹھویں تک کلاسیں آج سے شروع ہو رہی ہیں جبکہ میٹرک اور ایف ایس سی کی کلاسسز یکم جون سے جاری ہیں ۔ پہلےاوردوسرےمرحلےمیں میٹرک اورانٹرکی کلاسزکاآغازہواتھا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے ہفتے میں 4 دن کھولےجائیں، تعلیمی ادارےمیں ایک دن میں50فیصدحاضری ہوگی۔
آج سے کراچی سمیت صوبے کے دوسرے شہروں میں نویں سےاوپر تک کی جماعتوں کے لیے تعلیمی ادارےکھل گئے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا کی جامعات بھی آج سے کھلیں گی۔ اسلام آباد کے سرکاری اور پرائیوٹ سکولز اور کالجز بھی آج سے کھل گئے ہیں ،سرکاری اسکول اور کالج کے اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہیں۔تعلیمی اداروں میں ایس اوپیزپرسختی سےعمل کرنےکی ہدایت جاری کی گئی ہیں ۔ محکمہ تعلیم کے مطابق ایس اوپیزکونظر اندازکرنےوالے اداروں کےخلاف کارروائی ہوگی۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ 2 ہفتوں کے دوران کورونا ویکسین لگوالیں، ہدایت پر عمل نہ کرنے والے اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
خیال رہے کہ 31 مئی سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کی تیاری کے لیے تعلیمی ادارے کھولے گئے تھے ۔ کورونا کیسز میں کمی کے بعد صوبوں کی وزارت تعلیم نے مرحلہ وار تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کیا گیا ۔ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دسویں اور بارویں کلاسز کے لیے تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دی گئی ۔ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے 31 مئی سے چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں اور ہری پور کے تعلیمی ادارے کھول دئیے ، جبکہ خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں پہلے ہی تعلیمی ادارے کھول دئیے گئے ہیں ۔ نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق دسویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات23 جون اور 29 جولائی کو ہونگے۔
10 مارچ کو حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پنجاب کے 7 شہروں میں تعلیمی ادارے 2 ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ بعدازاں اسکولز بند رکھنے کے فیصلے میں 11اپریل تک توسیع کردی گئی ۔اس حوالے سے وزیر تعلیم کاکہنا تھا کہ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، ملتان، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں 15 مارچ سے بہار کی چھٹیوں کا اعلان کیا جا رہا ہے جبکہ اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بھی پیر سے دو ہفتے کے لیے بند ہوجائیں گے، اس کے علاوہ پشاور اور مظفر آباد میں بھی تعلیمی ادارے 15 سے 28 مارچ تک بند کر دیئے گئے تھے ۔
یاد رہے کہ کورونا کی پہلی لہر کے بعد ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں کو 26 نومبر سے بند کیا گیا تھا ۔
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 days ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 10 hours ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- a day ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 15 hours ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 days ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 2 days ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 15 hours ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 days ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 15 hours ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 days ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 2 days ago




