Advertisement
علاقائی

ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثہ ، 33 افراد جاں بحق ،متعددزخمی

گھوٹکی : ڈہرکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث 33 افراد جاں بحق اور درجنوں مسافر زخمی ہوگئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 7th 2021, 11:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  علی الصبح  صوبہ سندھ کے  ضلع گھوٹکی کے قریب دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔ ملت ایکسپریس کراچی سے سرگودھا جبکہ سرسید ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی جارہی تھی۔ حادثے کے بعد ملت ایکسپریس کی 8 اور سرسید ایکسپریس کی انجن سمیت 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جبکہ کچھ بوگیاں کھائی میں جاگریں۔ ٹرینیں ٹکرانے سے  اب تک 33 مسافر جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو چکے ہیں ۔  شدید زخمی مسافروں کواسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ایک بوگی میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ امدادی کارروائیاں سست روی کا شکار، ہیوی مشینری نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو نکالنے میں مشکلات درپیش ہیں۔

 علاوہ ازیں گھوٹکی کے ڈپٹی کمشنر عثمان عبد اللہ نے بتایا  ہے کہ واقعے میں کم از کم 30 افراد جاں بحق اور 50 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حکام کو شہریوں کو بچانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ بوگیاں الٹ گئیں ،ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ ایک بوگی میں 30 سے 35 مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر عثمان عبداللہ نے بتایا کہ معلومات کی بروقت فراہمی کے لیے انفارمیشن ڈیسک قائم کردی گئی ہے جبکہ ریلیف کیمپ لگادیا گیا ہے۔ہنگامی صورتحال کے پیش نظر طبی عملے بشمول تمام ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی گھوٹکی کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور پولیس امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہی ہے، 5بوگیاں ڈی ریل جبکہ 3 بوگیوں کو شدید نقصان پہنچا، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 ریلوے پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریکس پر ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔کراچی جانے والی گرین لائن صادق آباد اسٹیشن پر روک لی گئی جبکہ رحمان بابا ایکسپریس رحیم یارخان ،شاہ حسین خان پور اسٹیشن پر موجودہے ۔لاہور جانے والی سر سیدایکسپریس روہڑی پر روکی گئی ہے جبکہ ملتان جانے والی زکریا ایکسپریس گھوٹکی اسٹیشن پرموجودہے ۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ کمشنر سکھر کو فون میں وزیر اعلیٰ نے تمام ضلعی انتظامیہ کو متحرک کرنے اور مسافروں کو نکالنے کے لیے فوری طور پر مشینری کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزارت ریلوے نے کراچی، سکھر، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ہیلپ سنٹر قائم کردیے، شہری حادثے کی معلومات کے لیے 041.9200488 اور 03334805996 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔ ترجمان ریلوے کے مطابق  شہری راولپنڈی ہیلپ سنٹر سے رابطے کیلئے 051.9270834 پر کال کر سکتے ہیں، کراچی ہیلپ سنٹر سے رابطے کیلئے 03312706334 اور 03003754200 پر رابطہ کریں ، سکھر سنٹر سے رابطے کیلئے 0719310087 سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں حالیہ برسوں میں ریلوے کے متعدد حادثات رونما ہوتے رہے ہیں اور ان میں متعدد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

Advertisement
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

  • 2 دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

  • 2 دن قبل
خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • 14 گھنٹے قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

  • 2 دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

  • 14 گھنٹے قبل
ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • 2 دن قبل
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • ایک دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • 2 دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

  • 2 دن قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

  • 2 دن قبل
پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  • 13 گھنٹے قبل
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • 9 گھنٹے قبل
Advertisement