وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 15 لاکھ روپے ادا کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے اعظم سواتی نے حادثے کی ابتدائی رپورٹ فوری طور پر طلب کر لی ہے۔
انہوں نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو امدادی کاروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایات کی۔
وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی ٹرین حادثے کی جگہ پر پہنچے تو انہیں ڈی ایس سکھر نے حادثے کے حوالے سے بریفنگ دی۔
انہوں نے اس موقع پر واضح طور پر کہا کہ حادثے کے ذمہ داران کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔
وفاقی وزیر نے اوباڑو اسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں ںے زخمیوں کی عیادت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلیف آپریشن مکمل ہونے تک یہیں موجود رہوں گا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ بوگیوں میں پھنسے ہوئے مسافروں کے ریسکیو کا عمل پایہ تکمیل کے قریب ہے۔ ان کا کہنا تھا بوگیوں میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے احتیاط سے کٹنگ کی جا رہی ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ریلوے کے اندر مافیا بیٹھا ہوا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ذمہ داران کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی میں ملت اورسرسید ایکسپریس میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 4o افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago




