جی این این سوشل

پاکستان

ٹرین حادثہ ریلوے اہلکاروں کی بد انتظامی کے باعث پیش آیا ہے : فردوس عاشق اعوان

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ٹرینوں کا افسوسناک واقعہ ریلوے اہلکاروں کی بد انتظامی کے باعث پیش آیا ہے، غمزہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹرین حادثہ ریلوے اہلکاروں کی بد انتظامی کے باعث پیش آیا ہے : فردوس عاشق اعوان
ٹرین حادثہ ریلوے اہلکاروں کی بد انتظامی کے باعث پیش آیا ہے : فردوس عاشق اعوان

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب حکومت کے رضا کار ، ریسکیو اہلکار زخمیوں کو ہسپتال تک پہنچانے میں مصروف ہیں جبکہ سندھ حکومت اس معاملے پر سیاست سے باز نہیں آرہی ،عوام کو وہ دن بھی یاد ہے جب ہر دوسرے دن ٹرین حادثہ رونما ہوتا تھا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے ایک مشیر نے ٹی وی وفاقی حکومت کے خلاف بمباری کی مگر وزیر اعلیٰ سندھ اور ان کی ٹیم کہیں دکھائی نہیں دیے ۔ ن لیگ کے گمشدہ لیڈر بھی ٹرین حادثے پر سیاست چمکاتے نظر آرہے ہیں ۔وزیر اعلی ٰ پنجاب نے زخمیوں کے علاج کیلئے تمام سہولیات بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے ۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کیلئے 15 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا گیا ہے ، پیسے کسی کے عزیز کا نعم البدل تو نہیں ، یہ امداد کی مد میں ہیں  ۔ زخمیوں کو 50 ہزار سے 3 لاکھ روپے تک دیے جائیں گے ۔جس ٹریک پر حادثہ ہوا اس کی خستہ حالی کی دستانیں پرانی ہیں ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے کہا کہ ٹرین حادثات کی روک تھام کا صرف ایک حل ہے اور وہ ایم ایل ون ہے .

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس سال پولیو کا  پنجاب مٰیں کوئی کیس سامنے نہیں آیا ، بچے ہماری قوم کا مستقبل ہیں ، انہیں پولیس کے قطرے پلانے ہیں ۔

دنیا

ناروے کا فلسطینیوں کیلئے امداد چار گنا بڑھانے کا فیصلہ

غزہ میں خوراک کی قلت اور فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث قحط کا خطرہ ہے، وزیر ناروے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ناروے کا فلسطینیوں کیلئے امداد چار گنا بڑھانے کا فیصلہ

ناروے نے فلسطین میں خوراک کی قلت کے باعث شہریوں کے لیے اپنی امداد کو چار گنا بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ناروے کی بین الاقوامی ترقی کی وزیر اینی بیتھ ٹیونیریم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 7 ماہ سے جاری جنگ کی وجہ سے غزہ میں ہنگامی بنیادوں پر امداد کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں خوراک کی قلت اور فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث قحط کا خطرہ ہے۔ نارویجن وزیر نے غزہ میں بحران اور مغربی کنارے میں نازک صورتحال پر اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

دوسری جانب ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے نے اسرائیل کو رفح میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی افواج کا یہ آپریشن آبادی کے لیے تباہ کن ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کا آپریشن نہ رکا تو امداد فراہم کرنا اور بھی بہت زیادہ مشکل اور خطرناک ہو جائے گا، رفح میں پناہ لینے والے 10 لاکھ سے زیادہ لوگ پہلے ہی کئی بار قحط، موت کی ہولناکی سے بھاگ چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دبئی میں غیر ملکیوں کی پراپرٹی کا ڈیٹا لیک، پاکستانیوں کی بھی 11 ارب ڈالر کی جائیدادیں

17 ہزار پاکستانیوں نے دبئی میں 23 ہزار جائیدادیں خرید رکھی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دبئی میں غیر ملکیوں کی پراپرٹی  کا ڈیٹا لیک، پاکستانیوں کی بھی 11 ارب ڈالر کی جائیدادیں

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں غیر ملکیوں کی پراپرٹی کا ڈیٹا لیک، پاکستانیوں کی بھی 11 ارب ڈالر کی جائیدادیں شامل ہیں۔

دبئی میں غیر ملکیوں کی تقریباً 400 ارب ڈالرز کی جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے "پراپرٹی لیکس" میں دنیا کی کئی سیاسی شخصیات، حکومتی اہلکاروں اور ریٹائرڈ سرکاری افسروں کے نام شامل ہیں، پاکستانیوں کی دبئی میں 11 ارب ڈالرز کی جائیدادیں ہیں، دبئی میں جائیدادیں خریدنے والے غیرملکیوں میں پاکستانیوں کا دوسرا نمبر ہے۔

پراپرٹی لیکس میں انکشاف ہوا ہے کہ 17 ہزار پاکستانیوں نے دبئی میں 23 ہزار جائیدادیں خرید رکھی ہیں، بھارتی شہری دبئی میں جائیدادیں خریدنے والے غیرملکیوں میں سب سے آگے ہیں، 29 ہزار 700 بھارتیوں کی دبئی میں 35 ہزار جائیدادیں ہیں۔

اس کے علاوہ 19 ہزار 500 برطانوی شہریوں کی دبئی میں 22 ہزار جائیدادیں ہیں، برطانوی شہریوں کی دبئی میں خریدی گئی جائیدادوں کی مالیت 10ارب ڈالر ہے، آٹھ ہزار پانچ سو سعودی شہریوں نے دبئی میں ساڑھے آٹھ ارب ڈالرز کی 16 ہزار جائیدادیں خرید رکھی ہیں۔ 

پراپرٹی لیکس میں سابق وزیراعظم، ایک درجن سے زیادہ ریٹائرڈ سرکاری افسروں، پولیس چیف، ایک سفارت کار اور ایک سائنسدان کا نام بھی شامل ہے۔

پراپرٹی لیکس کے مطابق سندھ کے چار ارکان قومی اسمبلی اور سندھ اور بلوچستان کے 6 سے زائد ارکان صوبائی اسمبلی کی بھی دبئی میں جائیدادیں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

معافی کے بجائے گرینڈ ڈائیلاگ ہونا چاہئے، فواد چوہدری

حکومت آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کے لئے منتیں کررہی ہے لیکن دبئی میں 12 ارب ڈالر پڑے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معافی کے بجائے گرینڈ ڈائیلاگ ہونا چاہئے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ معافی کے بجائے گرینڈ ڈائیلاگ ہونا چاہئے ۔ معاملات آپس میں بیٹھ کر حل ہونے چاہئیں۔

ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کے لئے منتیں کررہی ہے لیکن دبئی میں 12 ارب ڈالر پڑے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کو انجام تک نہیں پہنچا سکے لیکن دبئی لیکس کو انجام تک پہنچانا چاہئے۔

فواد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے دبئی لیکس کے معاملے پر کہا کہ نواز شریف فیملی  اور زرداری فیملی نے مایوس نہیں کیا۔دنیا میں جہاں پر بھی لیکس ہوں، سکینڈل ہویا کرپشن کا معاملہ ہوہمارے یہ دو جگمگاتے ستارے ضرورنظر آئیں گے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ زرداری اور نواز شریف کی فیملی بلخصوص حسین نواز دنیا میں جہاں کہیں چوری ہو یہ ضرور پکڑے جاتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll