جی این این سوشل

پاکستان

پنجاب حکومت کا مویشی منڈیوں کیلئے بڑا اقدام

وزیر بلدیات کا کہنا ہے کہ بیوپاریوں اور شہریوں کو سیل پوائنٹس پر ہر ممکن سہولت مہیا کی جائیگی،صفائی کے انتظامات کی نگرانی کے لئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آفس میں کنٹرول روم قائم ہوگا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب حکومت کا مویشی منڈیوں کیلئے بڑا اقدام
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعلی مریم نواز شریف کی حکومت کے 100 دن، عیدالاضحیٰ پر عوام کیلئے تحفہ، پنجاب حکومت نے  جانوروں کے سیل پوائنٹس پر نوپرافٹ نو لاس کے تحت خدمات کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلی نے عیدالاضحیٰ پر صفائی انتظامات وقت سے پہلے مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے  تمام چیف آفیسرز کو فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر بلدیات کا کہنا ہے کہ بیوپاریوں اور شہریوں کو سیل پوائنٹس پر ہر ممکن سہولت مہیا کی جائیگی،صفائی کے انتظامات کی نگرانی کے لئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آفس میں کنٹرول روم قائم ہوگا۔   

پاکستان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اسلام آباد سے پشاور کے لیے روانہ

اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اسلام آباد سے پشاور کے لیے روانہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بھائی فیصل امین کا کہنا ہے کہ وہ اسلام آباد سے پشاور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ان کا اپنے بھائی کے ساتھ رابطہ ہو گیا ہے، اور سات گھنٹے بعد ان کا موبائل آن ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں جلسے کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور ریاست مخالف تقریر کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

چند گھنٹوں قبل علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی افواہیں سامنے آئیں تھی، بیرسٹر سیف نے بھی ان کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا تھا، لیکن صاحبزادہ حامد رضا نے ان کی گرفتاری کی تردید کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود تمام پی ٹی آئی رہنماوں کو رات گئے حراست میں لے لیا گیا۔ شیخ وقاص اکرم، زین قریشی، نسیم الرحمان، عامر ڈوگر، سید شاہ احد، شاہد خٹک، یوسف خٹک، لطیف چترالی گرفتار، صاحبزادہ حامد رضا کو بھی پارلیمنٹ ہاؤس سے حراست میں لے لیا گیا۔

بیرسٹر گوہر، شیرافضل مروت اور شعیب شاہین کے بعد ایم این اے زبیر خان کو بھی گرفتارکرلیا گیا تھا جبکہ شعیب شاہین کو ان کے دفتر سے حراست میں لیا گیا۔  یہ گرفتاریاں گزشتہ روز جلسے میں قانون کی خلاف ورزی اور دیگر الزامات کے تحت کی گئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

نیدرلینڈز کی عدالت نے اشرف جلالی کو 14 سال جبکہ سعد رضوی کو 4سال قید کی سزا سنا دی

سعد رضوی اور مولانا اشرف جلالی پر گیرٹ وائلڈرز کے قتل کا فتویٰ دینےکا مقدمہ کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیدرلینڈز کی عدالت نے   اشرف جلالی کو 14 سال جبکہ  سعد رضوی کو 4سال قید کی سزا سنا دی

نیدرلینڈز کی عدالت نے تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی اور علیحدگی اختیار کرنے والے دھڑے تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف جلالی کو اسلام مخالف انتہا پسند ڈچ رہنما گیرٹ ولڈرز کے قتل کے لیے لوگوں کو اکسانے کے الزام میں سزا سنا دی۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے خلاف گزشتہ ہفتے پیر کو ان کی غیرحاضری میں نیدرلینڈز کی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔ 56 سالہ اشرف جلالی کو 14سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جہاں ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے پیروکاروں کو گیرٹ ولڈرز کے قتل پر اکسایا اور ان سے آخرت میں اس کا انعام ملنے کا وعدہ بھی کیا۔

29سالہ سعد رضوی کو چار قید کی سزا سنائی گئی جہاں ان پر بھی الزام تھا کہ انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو گیرٹ ولڈرز کے قتل کی ترغیب دی۔ واضح رہے کہ اسی الزام پر گزشتہ سال سابق پاکستانی کرکٹر خالد لطیف کو بھی نیدرلینڈز کی عدالت نے 12سال قید کی سزا سنائی تھی۔

گیرٹ ولڈرز نے اگست 2018 میں حضور اکرمﷺ کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ منعقد کرانے کی کوشش کی تھی لیکن اس اعلان پر پاکستان بھر میں شدید مظاہرے کیے گئے تھے جس پر انہوں نے مقابلہ منسوخ کر دیا تھا اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی موصول ہوئی تھیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نیدرلینڈز کے انتہا پسند قانون دان کو 2004 سے 24 گھنٹے ریاستی تحفظ حاصل ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

شمالی کوریا : سیلاب سے قبل حفاظتی انتظامات نا کرنے پر متعدد افسران کو پھانسی

ہنگامی اجلاس میں پہلے ہی سیلاب سے بچاؤ کے لیے حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر نقصان کے ذمے داران کو سخت سزا دینے کا اشارہ دے چکے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی کوریا : سیلاب سے قبل  حفاظتی انتظامات نا کرنے پر متعدد افسران کو پھانسی

شمالی کوریا میں 30 سرکاری افسران کو سیلاب سے قبل حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر پھانسی دینے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔


جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی اور میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں ایسے اشارے ملےہیں کہ شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن کے حکم پر حکمران جماعت کی صوبائی کمیٹی کے سابق سکریٹری سمیت 20 سے 30 افسران کو پھانسی دی گئی ہے۔

کم جونگ اُن حکمران جماعت کے ہنگامی اجلاس میں پہلے ہی سیلاب سے بچاؤ کے لیے حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر نقصان کے ذمے داران کو سخت سزا دینے کا اشارہ دے چکے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll