وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات کے دوران کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات لائق تحسین ہیں


وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود نے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ٹائم لائن میں پاسپورٹ کے اجراء کا مسئلہ حل کرنے پر وفاقی وزیرداخلہ سے اظہار تشکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے اوورسیز پاکستانیوں کا دیرینہ مسئلہ حل کر کے دل جیت لئے ہیں۔ خالد محمود نے اس امید کا اظہار کیا کہ آپ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دیگر مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات کے دوران کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات لائق تحسین ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ہر سطح پر اقدامات جاری رکھیں گے۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 20 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش
- 2 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 18 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 43 minutes ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

