جی این این سوشل

علاقائی

مارگلہ ہلز پر دوبارہ آگ بھڑک اٹھی

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد عرفان میمن نے بتایا کہ آگ خیبرپختونخواہ کی حدود میں لگی ہے اور بجھانے کے لیے سی ڈی اے کی ٹیمیں موقعے پر موجود ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مارگلہ ہلز پر دوبارہ آگ بھڑک اٹھی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد : مارگلہ ہلز پر ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی، جس سے بجھانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی جارہی ہے۔


ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد عرفان میمن نے بتایا کہ آگ خیبرپختونخواہ کی حدود میں لگی ہے اور بجھانے کے لیے سی ڈی اے کی ٹیمیں موقعے پر موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فائر بریگیڈ کے 36 اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں اور اسلام آباد کی حدود میں داخلے کو روکنے کے لیے فائر والز بنا لی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ تین روز پہلے بھی مارگلہ کی پہاڑیوں کو آگ نے اپنی لیٹ میں لے لیا تھا جسے ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھجا دیا تھا ۔ 

پاکستان

بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس ایف آئی اے کو منتقل

 فیصلے میں کہا گیا بانی پی ٹی آئی اور انکی ا ہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں اور ریفرنس کی فائل اسپیشل جج سینٹرل کو بھجوائی جائیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس ایف آئی اے کو منتقل

احتساب عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس ایف آئی اے کو منتقل کردیا گیا ،  احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔  

فیصلے کےمطابق نیب ترامیم کے تحت 500 ملین سے کم کے مقدمات نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے، توشہ خانہ ٹو ریفرنس میں مال مقدمہ کی قیمت 500 ملین سے کم ہے، لحاظہ توشہ خانہ ٹو ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، توشہ خانہ ٹو مقدمہ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت کو منتقل کیا جاتا ہے۔   

 فیصلے میں کہا گیا بانی پی ٹی آئی اور انکی ا ہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں اور ریفرنس کی فائل اسپیشل جج سینٹرل کو بھجوائی جائیں، فریقین کے وکلاء کل 10 ستمبر کو سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہو سکتے ہیں۔   

عدالت نے  فیصلے کی کاپی چیئرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوانے کی ہدایت  کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا کیس  سپیشل جج سنٹرل امجد رانجھا کو منتقل  کردیا۔     

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

شمالی کوریا : سیلاب سے قبل حفاظتی انتظامات نا کرنے پر متعدد افسران کو پھانسی

ہنگامی اجلاس میں پہلے ہی سیلاب سے بچاؤ کے لیے حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر نقصان کے ذمے داران کو سخت سزا دینے کا اشارہ دے چکے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی کوریا : سیلاب سے قبل  حفاظتی انتظامات نا کرنے پر متعدد افسران کو پھانسی

شمالی کوریا میں 30 سرکاری افسران کو سیلاب سے قبل حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر پھانسی دینے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔


جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی اور میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں ایسے اشارے ملےہیں کہ شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن کے حکم پر حکمران جماعت کی صوبائی کمیٹی کے سابق سکریٹری سمیت 20 سے 30 افسران کو پھانسی دی گئی ہے۔

کم جونگ اُن حکمران جماعت کے ہنگامی اجلاس میں پہلے ہی سیلاب سے بچاؤ کے لیے حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر نقصان کے ذمے داران کو سخت سزا دینے کا اشارہ دے چکے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پنجاب سے پولیو کے سو فیصد خاتمے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا ،وزیر اعلی پنجاب

وزیراعلیٰ نے مہم کی کامیابی کیلئے مربوط کوششوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب سے پولیو کے سو فیصد خاتمے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا ،وزیر اعلی پنجاب

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ پنجاب سے پولیو کے سو فیصد خاتمے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔

انسدادِ پولیو مہم کے آغاز پر اپنے پیغام میں انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کیلئے انتظامیہ سے تعاون کریں۔

وزیراعلیٰ نے مہم کی کامیابی کیلئے مربوط کوششوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll