جنوبی افریقہ ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوا


ٹی 20 ورلڈ کپ، ویسٹ انڈیز ایونٹ سے باہر، جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔
میزبان ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف دیا تھا۔میچ بارش کے باعث روکا گیا جس کے بعد جنوبی افریقا کا ہدف 136 سے 123 ہوگیا جو کے17 اوورز میں مکمل کرنا تھا۔
سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ 2 کے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جنوبی افریقا کی دعوت پر ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے،ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز 52 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ کائل میئرز نے 35، آندرے رسل نے 15 رنز بنائے۔
شائے ہوپ صفر، نکولس پورن اور کپتان پاوول ایک، ایک ، عقیل حسین 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ الزاری جوزف 11 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،جنوبی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، یانسن، مارکرم، مہاراج اور رباڈا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ گروپ 2 سے انگلینڈ نے امریکا کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ آج اس میچ کے بعد ہوجائے گا۔

خیبرپختونخوا کے شہربنوں اور کوہاٹ میں دھماکے، 2 افراد جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل

بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر فرد جرم عائد
- 4 گھنٹے قبل

ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی حالیہ رپورٹ کو سیاسی اور جانبدار قراردیدیا
- 7 گھنٹے قبل

شیخوپورہ میں ڈاکوؤں کی ساتھی کو چھڑانے کے لیے پولیس وین پر فائرنگ
- 8 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے افغان ہم منصب کا رابطہ،، اعتماد کے فروغ کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
- 4 گھنٹے قبل

بنگلا دیش : سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کی رجسٹریشن بحال کر دی
- 2 گھنٹے قبل

گلوبل واٹر آرگنائزیشن کا اپنے ہیڈکواٹرز ریاض سے آپریشن کا آغاز
- 4 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی کے نیٹ ورکس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات،سیاسی ،معاشی اور خارجہ امور پر تبادلہ خیال
- 3 گھنٹے قبل

اسپیکر قومی اسمبلی نے عمر ایوب کی نااہلی کیلئے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا
- 5 گھنٹے قبل

آج کی نسل علیحدگی کا درد نہیں سمجھ سکتی، پاکستان اور بنگلہ دیش کو قریب لانے کی ضروت ہے،صدر مملکت
- 5 گھنٹے قبل

تھائی لینڈ کی اوپل سچاتانے مس ورلڈ 2025 کا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
- 7 گھنٹے قبل