اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹریبیونل تبدیلی کا آرڈر معطل کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ٹریبیونل بحال کردیا


اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق الیکشن کمیشن کا 10جون کا فیصلہ معطل کردیا ۔۔ عدالت نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کوشوکاز نوٹس جاری کردیا
چیف جسٹس عامر فاروق نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے کہا کہ اپ اس آرڈیننس کا کیسے دفاع کریں گے؟ کون سا آسمان گرنے لگا تھا کہ قائم مقام صدر سے رات و رات آرڈیننس جاری کروا دیا، پارلیمنٹ کو ختم کردیتے ہیں اور آرڈیننس کے ذریعے حکومت چلواتے ہیں ، آپ لوگوں نے آرڈیننس کی فیکٹری لگا رکھی ہے، ایک واہ فیکٹری ہے اور دوسری آرڈیننس فیکٹری ، وہ اسلحہ بنانے ہیں آپ آرڈیننس بناتے ہیں ، جج صاحب کیخلاف کیا تعصب تھا جو الیکشن کمیشن کو نظر آگیا ؟
عدالت نے استفسار کیا کہ انجم عقیل خان آپ نے الیکشن کمیشن نے ٹربیونل تبدیلی کی درخواست دی تھی؟ آپ مجھے سمجھا دیں کہ یہ کیا لکھا ہوا ہے ، ان الفاظ کا مطلب کیا ہے، تعصب کیا ہوتا ہے یہ ہی بتا دیں؟
انجم عقیل خان نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں بھی تسلیم کرتا ہوں میری انگریزی کمزور ہے، یہ لیگل زبان ہے میں نے دستخط کئے ہیں، ججز ہمارے لیے قابل احترام ہیں، یہ غلطی میری ہے بغیر پڑھے دستخط کئے ہیں، ان الفاظ پر میں معافی مانگتا ہوں، کیس ٹرانسفر کرواںے کے لیے درخواست دی تھی۔
عدالت نے پوچھا کہ آپ کی وہ سفارش نہیں مان رہے تھے کیا اس لیے آپ انہیں تبدیل کروانا چاہتے تھے؟انجم عقیل خان نے جواب دیا کہ میں نے سفارش نہیں کی۔
چیف جسٹس ہائی کورٹ نے کہا کہ آپ کی درخواستوں کا متن ہے کہ جج متعصب ہے، ہم بھی یہاں بیٹھے ہیں یہ سب کیوں کیا؟ آپ پارلیمنٹرین ہیں آپ نے قانون سازی کرنی ہوتی ہے، آپ نے جج پر کیوں الزام لگایا؟ آپ یہ بتا دیں کہ جج کی تبدیلی کی درخواست کیوں دی؟ جج کا کیا تعصب تھا بس اتنا بتا دیں ؟ انجم عقیل صاحب بتا دیں پتہ نہیں بجٹ سیشن میں ووٹ دینے کے لیے آپ باہر ہونگے یا نہیں ، آپ کہہ رہے ہیں غلط آرڈر کیا تھا تو آپ سپریم کورٹ چلے جاتے ، آپ نے یہ زبان جان بوجھ کر استعمال کی ہے؟
انجم عقیل خان نے جواب دیا کہ جان بوجھ کر استعمال نہیں کیا الفاظ کے چناؤ میں غلطی ہوگئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا ٹریبیونل تبدیلی کا آرڈر معطل کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ٹریبیونل بحال کردیا۔
ہائی کورٹ نے انجم عقیل خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے استفسار پر انجم عقیل خان درخواست میں استعمال کئے گئے الفاظ کی وضاحت نہ کرسکے۔ کیس کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- a day ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 20 hours ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 days ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- a day ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 days ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 20 hours ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 2 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 21 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 days ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 days ago
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 4 minutes ago




