جی این این سوشل

دنیا

چینی صدر کا ماحول کو بہتر بنانے اور ما حولیاتی تحفظ پر زور

چینی میڈیا کے مطابق صوبہ چھینگ ہائی میں نہ صرف چین کی سب سے بڑی نمکین پانی کی جھیل چھینگ ہائی جھیل واقع ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چینی صدر کا ماحول کو بہتر بنانے اور ما حولیاتی تحفظ پر زور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پنگ نے چین کے صوبہ چھینگ ہائی اور نینگ شیا کا دورہ کیا اور صوبوں کے لئے "ماحولیاتی تحفظ اور اعلی معیار کی ترقی” پر زور دیا۔

چینی میڈیا کے مطابق صوبہ چھینگ ہائی میں نہ صرف چین کی سب سے بڑی نمکین پانی کی جھیل چھینگ ہائی جھیل واقع ہےبلکہ یہاں چین کے تین اہم ترین دریاؤں کا منبع اور کوہ چھی لیئن واقع ہے جو نہ صرف وافر ماحولیاتی وسائل کا خزانہ ہے بلکہ یہ ماحولیاتی سلامتی کا اہم محافظ بھی ہے۔

دریائے زرد کے علاوہ صوبہ نینگ شیا میں حہ لان ماؤنٹین بھی ہے جسے "فادر ماؤنٹین” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ چین میں ایک اہم قدرتی جغرافیائی حد بندی لائن اور شمال مغربی چین میں ماحولیاتی سلامتی کے ایک اہم محافظ کے طور پر ، حہ لان ماؤنٹین شمال مغربی چین اور شمالی چین کی ماحولیاتی سلامتی کی حفاظت کرتا ہے۔

پاکستان

اسلام آباد سےڈی آئی خان کےدرمیان فضائی روٹ عارضی طور پر بند

جیکب آباد ایئرپورٹ پر سول طیاروِں کے لیے پابندی جون 2025 تک ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد سےڈی آئی خان کےدرمیان فضائی روٹ عارضی طور پر بند

اسلام آباد سےڈی آئی خان کےدرمیان فضائی روٹ عارضی طور پر بند کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق جیکب آباد ایئرپورٹ پر سول طیاروِں کے لیے پابندی جون 2025 تک ہوگی،روٹ نمبرجے183کی بندش یکم جولائی تای کم دسمبر2024 تک کےلئےہوگی۔

دونوں ایئرپورٹس پربندش کے حوالے سے ایرٹریفک کنٹرول کوآگاہ کردیاگیا، دونوں ایئر پورٹس کی بندش کے حوالے سے نوٹیم جاری کر دیے گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بھارتی کرکٹر ویندرا جڈیجا کا ٹی ٹو ےنٹی ورلڈ کپ سے ریٹا ئرمنٹ کا اعلان

17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بننے کے بعد بھارتی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ کا سلسلہ جاری ہے، سب سے پہلے ویرات کوہلی نے مختصر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی کرکٹر ویندرا جڈیجا کا  ٹی ٹو ےنٹی ورلڈ کپ سے ریٹا ئرمنٹ کا اعلان

بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈررویندرا جڈیجا نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا۔

17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بننے کے بعد بھارتی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ کا سلسلہ جاری ہے، سب سے پہلے ویرات کوہلی نے مختصر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

بعد ازاں، بھارت کو چیمپئن بنوانے والے کپتان روہت شرما نے بھی پریس کانفرنس کے دوران جنوبی افریقہ کے خلاف فائنل کو اپنا آخری میچ قرار دیتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کو الوداع کہہ دیا۔

اب بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کی جانب سے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا گیا ہے، اپنے مختصر پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمیشہ بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے تقریباً تمام کھلاڑیوں نے ہر میچ میں جیت میں اہم کردار ادا کیا لیکن اس ایونٹ میں جڈیجا آف کلر دکھائی دیے اور انہوں نے کسی ایک میچ میں بھی بولنگ اور بیٹنگ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

پاکستانی معروف کینڈی کے پیکٹ میں کینڈیز کی کم مقدار پر سوشل میڈیا صارفین کے مضحکہ خیز تبصرے 

شیئر کی گئی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے مضحکہ خیز کمنٹس کرتے ہوئے اسے ملک بھر میں ٹیکسز کی بھرمار کا شاخسانہ قرار دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی معروف کینڈی کے پیکٹ میں کینڈیز کی کم مقدار پر سوشل میڈیا صارفین کے مضحکہ خیز تبصرے 

سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کے معروف برینڈ کی پراڈکٹ کے پیکٹ کے اندر کینڈیز کی مقدار کم ہونے پر مضحکہ خیز انداز میں تشویش کا اظہار کیا۔ 
ایک سوشل میڈیا صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ صارف کے حالیہ خریدے گئے ایک پیکٹ میں سے محض دو چلی ملی کی کینڈیز نکلی ہیں۔ 
شیئر کی گئی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے مضحکہ خیز کمنٹس کرتے ہوئے اسے ملک بھر میں ٹیکسز کی بھرمار کا شاخسانہ قرار دیا۔ کسی سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ایک چلی میں دو ملی، اور کسی نے اسے کینڈی لینڈ کے مالک اور پاکستان کے معروف بزنس مین مفتاح اسماعیل کی نوکری برخاست ہونے کی وجہ قرار دیا۔ 
پاکستانی کینڈیز کا معروف برینڈ ’’کینڈی لینڈ‘‘ نون لیگی سیاستدان اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ملکیت ہے۔ پاکستان میں جاری مہنگائی کی لہر نے جہاں عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی، وہاں ملک میں صنعتوں کا بھی زوال عروج پر ہے۔ مگر پاکستانی عوام کا طرہ امتیاز ہے کہ عوام برے حالات میں بھی لطف اندوز ہونے کے طریقے نکال لیتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll