جی این این سوشل

پاکستان

3منٹ سے زیادہ موبائل فون کالز، انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ

اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ تین منٹ سے زائد جاری رہنے والی موبائل فون کالز،انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال اور ایس ایم ایس پیغامات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ کی جارہی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

3منٹ سے زیادہ موبائل فون کالز، انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ
3منٹ سے زیادہ موبائل فون کالز، انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ

اسلام آباد:  وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ تین منٹ سے زائد جاری رہنے والی موبائل فون کالز،انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال اور ایس ایم ایس پیغامات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ کی جارہی ہے۔

بجٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ  مواصلات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 17فیصد سے 16فیصد کمی کی تجویز ہے،تین منٹ سے زائد جاری رہنے والی موبائل فون کالز،انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال اور ایس ایم ایس پیغامات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ کی جارہی ہے۔

جی این این کے مطابق موبائل فون کے استعمال پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی جا رہی ہے۔ 12 فیصد سے دس فیصد کیا جائے گا اور بعد میں یہ 8 فیصد ہو جائے گی۔

ٹیکنالوجی

لاہور میں فری وائی فائی سروس کا آغاز

یونیورسٹی، کالجوں، مارکیٹوں اور بازاروں میں نصب وائی فائی کے ذریعے اب بلا تعطل رابطے کا تجربہ کر سکتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں فری وائی فائی سروس کا آغاز

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج مختلف مقامات پر فری وائی فائی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ لاہور کی 50 مقامات پر فری وائی فائی سروس کا آج سے آغاز کر دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی، کالجوں، مارکیٹوں اور بازاروں میں نصب وائی فائی کے ذریعے اب بلا تعطل رابطے کا تجربہ کر سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہر بھر میں مفت وائی فائی متعارف کرانے کے ساتھ لاہور کی ڈیجیٹل تبدیلی کا آغاز کر دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حلقہ پی پی 32گجرات سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی موسی الہی نے حلف اٹھا لیا

موسی الہی کم عمر ترین رکن اسمبلی ہیں جنہوں نے 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو بھاری مارجن سے شکست دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حلقہ پی پی 32گجرات  سے منتخب  رکن پنجاب اسمبلی   موسی الہی نے حلف اٹھا لیا


گجرات : نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی چوہدری موسی الہی نے پنجاب اسمبلی کے رکن کا حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 32 گجرات سے رکن صوبائی اسمبلی چودھری موسی الہی نے ضمنی انتخابات میں پرویز الہی کو بھاری مارجن سے شکست دی۔

گجرات سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 سے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی چودھری موسی الہی  نے رکن اسمبلی کا حلف اٹھا لیا ۔

موسی الہی کم عمر ترین رکن اسمبلی ہیں جنہوں  نے 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو بھاری مارجن سے شکست دی ۔ پہلی بار اسمبلی کا رکن منتخب ہونے پر چودھری موسی الہی نے اپنے  حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں اپنے حلقے کے عوام کے حقوق کا تحفظ اور ان کے لیے اواز اٹھاتا رہوں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو باضابطہ آگاہ کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم کر لی گئی، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو باضابطہ آگاہ کردیا۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو پارٹی پوزیشن سے آگاہ کردیا،الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ہے۔

سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی میں دوسری بڑی جماعت جبکہ پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں تیسرے نمبر پر ہے۔ن لیگ کے ارکان کی تعداد 120 ہوگئی ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل ارکان کی تعداد 82 ہوگئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی نشستوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے جبکہ آزاد ارکان کی تعداد 7 ہے۔ایم کیو ایم 21، جے یو آئی 11ورق لیگ کے 5 ارکان ہیں۔

آئی پی پی 4، ایم ڈبلیو ایم، پی کے میپ، بی این پی،پی ایم ایل(ض)، بی اے پی، نیشنل پارٹی کے ممبران کی تعداد ایک ایک ہے،قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے الیکشن کمیشن سے تازہ ترین پارٹی پوزیشن مانگی تھی۔

دستاویز کے مطابق پنجاب سے 49اور خیرپختونخواسے 33 آزاد ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے،سنی اتحاد کونسل کو کوئی مخصوص نشست نہیں دی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll