اسلام آباد : مالی سال مالی سال 2021-22 کیلئے حکومت نے زرعی شعبے کے لیے 12 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ میں زرعی شعبے کے لیے 12 ارب روپے رکھے گئے ہیں ، جبکہ ٹڈی دل اور فوڈ سیکیورٹی پراجیکٹ کے لیے 1 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔چاول، گندم، کپاس، گنے اور دالوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے 2 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ زیتون کی کاشت بڑھانے کے لیے 1 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجٹ تقریر میں کہا کہ ، گندم، گنے، چاول کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، زرعی اجناس کی درآمد کی وجہ 2019 میں کم پیداوار تھی، کسانوں کو 31سو ارب روپے آمدن ہوئی جو گزشتہ سال 23 سو ارب روپے تھے ۔ زرعی اجناس کے گوداموں کو ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز دی گئی ہے۔شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان غذائی اجناس میں خسارے کا ملک بن گیا ہے، عالمی مارکیٹ میں غذائی اجناس بلند ترین سطح پر ہے۔صوبوں کے تعاون سے زرعی پیداوار میں اضافہ اور فوڈ سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے مالی سال 2021-22 کیلئے 8ہزار 487 ارب ڈالر کا بجٹ پیش کیا ہے ۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہو ا جس میں بجٹ 2021-22 کی منظوری دی گئی ۔

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- a day ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 4 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 4 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 hours ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- a day ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago







