Advertisement

اسرائیل کی جانب سے ایک بار پھر غزہ پر فضائی حملے

غزہ: اسرائیل نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ پر فضائی حملہ کر دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 17th 2021, 3:22 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق نئی اسرائیلی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی غزہ پر بمباری کی گئی ہے،  جس کے نتیجے میں  27فلسطینی زخمی ہوگئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق  اسرائیل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملہ فلسطین کی جانب سے غبارے چھوڑنے کے بعد کیا گیا۔ اسرائیل کی فوج نے غزہ اور جنوبی  شہر یونس میں حماس کے مرکز پر حملے کیے گئے  ،  تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ حماس کے ترجمان نے اسرائیلی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ،مقبوضہ بیت المقدس اپنے حقوق اور مقدس مقامات کا دفاع کرتے رہیں گے ۔   غزہ سے نوجوانوں نے پتنگوں اور گیس کے غباروں کے ذریعے  آتش گیر مادہ اسرائیلی علاقوں کی طرف چھوڑا جس سے کھیتوں میں آگ لگ گئی ۔

دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی قوم پرستوں نے اسرائیلی فورسز کی سیکورٹی میں ریلی نکالی۔ ریلی کے خلاف فلسطینیوں نے بھی احتجاج کیا۔جس پر اسرائیلی فوج نے دھاوا بول دیا،  تشدد کے نتیجے میں 27 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی ریلی اور فلسطینیوں کے احتجاج کے بعد بیت المقدس میدان جنگ بن گیا۔ اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں پر شیلنگ کی جس کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ کئی فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان ہونے والی 11 روزہ لڑائی کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔ اسرائیل کے حملوں سے 11دن میں  232 فلسطینی شہید اور 1900 سے زائد زخمی ہوئے، شہداء میں 65 بچے اور 39 خواتین بھی شامل ہیں۔حملوں میں 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کے گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ حماس کے حملوں میں 12 اسرائیلی بھی مارے گئے۔

Advertisement
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 12 گھنٹے قبل
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • ایک دن قبل
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 11 گھنٹے قبل
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • ایک دن قبل
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 9 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • ایک دن قبل
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 11 گھنٹے قبل
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • ایک دن قبل
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 12 گھنٹے قبل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 6 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • ایک دن قبل
Advertisement