کراچی : کراچی کے سب سے بڑے ایکسپو سنٹرویکسی نیشن مرکز میں ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی، جس کے باعث ویکسی نیشن کا عمل متاثر ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھی ویکسین کی کمی کا مسئلہ سامنے آگیا ہے، ایکسپو سنٹر میں چینی ویکسین کی قلت ہوگئی اور آنے والے نوجوان ویکسی نیشن کے بغیرواپس لوٹنے لگے ۔ طبی عملے کے مطابق سائنو فارم، سائنوویک اور کین سائنو ویکسین موجود نہیں، صرف 40 سال سے زائد عمر کے افراد کو آسٹرازینیکا افراد کو آسٹرازینیکاویکسی نیشن لگائی جا رہی ہے۔،ای پی آئی حکام کے مطابق دوسرےسنٹرزسےچینی ویکسین منگواکرلگوانےکی کوشش کررہےہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں کورونا ویکسین کی قلت کا معاملہ سامنے آیا تھا اورکورونا ویکسین ختم ہونے پر لاہور کے ایکسپو سینٹر کے باہر شہریوں کا رش دیکھا گیا ۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے دوسرے شہروں میں بھی ویکسین کا 3 روز کا اسٹاک رہ گیا ہے اور محکمہ صحت پنجاب نے مزید ویکسی نیشن کی ڈیمانڈ کردی ہے۔
دوسری جانب وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں کورونا ویکسین کی کمی نہیں ہے ، تمام اضلاع میں ویکسین کی وافر مقدار موجود ہے ۔عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، 16جون سے این سی اوسی کی ہدایات کے مطابق ایکسپوسنٹرلاہورمیں بیرون ملک جانے والے 40سال سے کم عمرافرادکو آسٹرازینیکاویکسین لگانے کا آغازکررہے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ تمام ڈپٹی کمشنرزکو40سال عمرسے کم افرادکوآسٹرازینیکا ویکسین لگانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29ہزار 642 افراد کو ویکسین لگائی گئی جبکہ اب تک 3,107,671 افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے ۔

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 10 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- a day ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 10 hours ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- a day ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- a day ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- a day ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 8 hours ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 12 hours ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 5 hours ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 12 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- a day ago






