Advertisement
پاکستان

قومی اسمبلی ہنگامہ آرائی میں زخمی ہونیوالی ملیکا بخاری کی اپوزیشن پر شدید تنقید

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی کے دوران زخمی ہونیوالی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی ملیکا بخاری کا کہناہے کہ آج تمام پارلیمنٹیرین کو دائرہ کار متعین کرنے کی ضرورت ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 17th 2021, 4:14 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی  ملیکا بخاری نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ کل پارلیمنٹ کی تاریخ کا  سیاہ ترین دن تھا ۔ کل جو ہوا وہ انتہائی شرمناک تھا اور  یہ ذاتی طور پر میرے لئے بہت ہی ذلت آمیز تھا۔انہوں نے کہاکہ  بدقسمتی سے یہ سلوک پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لئے کوئی نئی بات نہیں ہے کیونکہ ماضی میں ان کے ساتھ خواتین کے ساتھ بد سلوکی کی تاریخ موجود ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ انہوں نے سابق وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کے ساتھ کس طرح سلوک کیا ۔ ملیکا بخاری نے کہاکہ حکمران اور اپوزیشن جماعتوں کے تمام سینئر رہنماؤں سے درخواست کی ہے کہ وہ ساتھ بیٹھیں اوراب ایک  لکیر کھینچیں تاکہ خاتون پارلیمنٹرینز کو دوبارہ اس طرح کا سلوک برداشت  نہ کرنا پڑے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دنیا کو کیا تاثر دیا ہے کہ پاکستان میں خواتین پارلیمنٹیرینز بھی محفوظ نہیں ہیں؟ لیکن یاد رکھنا اگر آپ ہمیں طعنے  دیں گے ،  ہم پرکتابیں  پھینکیں گے   تو ہماری طرف سے بھی ردعمل سامنے آئے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ماحولیات    زرتاج گل نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہاتھا پائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملیکا بخاری  کو  کتاب  لگنے کے بعد آنکھ میں چوٹ لگی ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ ن لیگ میں یہ رواج بن گیا ہے کہ جو خواتین کی جتنی تذلیل کرتا ہے اس کا اتنا بڑا عہدہ دے دیا جاتا ہے، طلال چودھری کو رات کو تنظیم سازی کرتے ہوئے ہاتھ تڑوانے پر ترجمان کا عہدہ دے دیا گیا۔ زرتاج گل نے مزید کہاکہ ن لیگ نے سیاسی لبادہ اوڑھ رکھا ہے یہ غنڈہ گردوں کی جماعت ہے۔ انہوں نے کہاکہ قبضہ مافیا کو پارلیمنٹ میں خواتین پر چھوڑ دیا گیا، ان کا لیڈر عوام کا پیسہ لوٹ کر باہر بیٹھا ہے، یہ قانون کا سامنا  کرنے کے بجائے خواتین پر حملہ آور ہوتے ہیں ۔

وزیر ماحولیات نے  اپوزیشن جماعت پر تنقید کرتے ہو ئےکہاکہ سارے معاشی اشاریے درست ہو گئے،  ملک آگے بڑھ رہا ہے ان سے یہ برداشت نہیں ہوا، ہم ان کا مقابلہ کریں گے ،ان کو تو ایک ایک سال کے لیے معطل کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ  ججوں پر حملے کروائے، پارلیمنٹ پر حملے کروائے، آپ کے چہرے عوام پرعیاں ہو چکے ہیں،  ان کو پارلیمنٹ میں آنے کا حق نہیں ہونا چاہیے ۔ ملیکہ بخاری نے بہادری سے ان کا مقابلہ کیا ہے ۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے دوران تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن اسمبلی ملیکہ بخاری زخمی ہوگئی تھیں ، اس حوالے سے وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ ملیکہ بخاری کی آنکھ پر بجٹ کی کتاب ماری گئی ہے جس سے ان کی آنکھ کا کورنیا متاثر ہوا ہے ۔

Advertisement
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 2 دن قبل
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 13 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 2 دن قبل
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 2 دن قبل
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 14 گھنٹے قبل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • ایک دن قبل
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 14 گھنٹے قبل
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 7 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 11 گھنٹے قبل
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 12 گھنٹے قبل
Advertisement